بینظیر کی شہادت عالمی سانحہ ہے، انکوائری رپورٹ جلد منظر عام پر لائینگے، وزیر اعظم
Updated at 1715 PST
گڑھی خدا بخش…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کاکی شہادت عالمی سانحہ ہے اور اس کی انکوائر ی رپورٹ جلد منظرعام پر لائیں گے۔گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کی قبر پرحاضری دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے وقت وزیر اعظم نے کہا کہ بینظیر کا قتل ملکی نہیں عالمی المیہ ہے ، اور بہت جلدبینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات منظرعام پر لائیں گے اور تمام شواہد کو مدنظر رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ نے جو منشور دیا اس پر عمل کر رہے ہیں اورمحترمہ کی جاری کی گئی مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اتحادی جماعتوں کے اپنے اپنے منشور ہیں۔وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست پرگامزن ہیں اورملکی اور قومی مفاد کے ایشوز پر تمام جماعتیں ایک ہیں ، لطاف حسین نے قومی ایشوز پر ساتھ دیا، مولانا فضل الرحمان نے ہر قومی مسئلہ پر حکومت کی حمایت کی لیکن متحدہ اور جے یو آئی(ف)کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں ،۔وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ ہم معیشت کودرست سمت میں لانے کی کوشش کررہے ہیں،آرجی ایس ٹی ہم لگائیں نہ لگائیں کسی کوتو لگانا ہوگا،امن و امان متاثرہونے کے سبب سرمایہ کاری متاثرہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وکلاکالونی کیلئے10کروڑاورماڈل ولیج کے لئے7کروڑروپے جاری کردیئے ہیں۔
ایسی جمہوریت پر لعنت جسمیں سیاستدان ڈکٹیٹرز کے قدم چومتے ہیں، نوازشریف
Updated at 1520 PST
مظفر آباد . . . . مسلم لیگ(ن) کے قائدمیاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹرز نے عوام کو دھوکا دیااور عوام سے غداری کی،مارشل لامیں حکمرانوں نے کسی کوپھانسی چڑھایا،کسی کو ملک بدرکیا، ایسی جمہوریت پر لعنت ہے جس میں سیاستدان آگے بڑھ کر ان ڈکٹیٹروں کے قدم