خانہ کعبہ شریف کا دروازہ بارسلونا میں
بارسلونا (وسیم بیگ ) خانہ کعبہ شریف کا دروازہ جو کہ 1635 سے 1636 تک کے عرصہ میں خانہ کعبہ شریف کو لگا رہا ہے اسےسپین کے شہر بارسلونا میں پلاثہ ہسپانیہ کے پاس کاشہ فورم میں 20 فروری تک دیکھا جا سکتا ہے بارسلونا میں بسنے والے مسلمان بہنوں اور بھائیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جوق در جوق اس بابرکت دروازے کا دیدار کریں اور اپنی آنکھیں پر نور کر لیں دروازے کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخ کی بہت سی مزید چیزیں بھی رکھی گئی ہیں دروازہ دیکھنے کے لئے کوئی انٹری فیس نہیں بلکہ وہاں داخلہ فری ہے آپ خود بھی جائیں اور اپنے خاندان کو بھی اس بابرکت دروازے کا دیدار کروائیں ۔