جنرل کیانی کو امریکا پر بھروسہ ہے نہ اس کی افغان پالیسی پر ، امریکی اخبار
Updated at 1630 PST
واشنگٹن …ایک امریکی اخبارکا کہنا ہے کہ امریکی حکام سمجھتے ہیں نتیجہ جنرل اشفاق پرویز کیانی ہی دے سکتے ہیں لیکن انہیں امریکا پر بھروسہ ہے نہ اس افغان پالیسی پر ، ایسے میں امریکا کو با اعتبار بننے کیلئے ایماندارانہ پیشرفت کرناہوگی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بے شمار لیکچرز دیے،چائے پی ، گالف کھیلی ،دعوتیں دیں اور ہیلی کاپٹروں میں لیکر بھی گئے مگر وہ انھیں امریکا کی نئی افغان پالیسی پر عمل درآمد کیلئے قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔امریکی اخبار اس کی یہ وجہ بتاتاہے کہ جنرل کیانی کو امریکا پر بھروسہ نہیں اور نہ وہ اس کی افغان پالیسی پرعملدرآمد کا کوئی خطرہ مول لینا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنرل کیانی نے طالبان اور القاعدہ کیخلاف آپریشن کر کے حیران کن نتائج حاصل کئے جس پر امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد بھی بڑھا دی،لیکن وہ شمالی وزیرستان میں زمینی آپریشن نہیں کر رہے۔ انھوں نے وعدہ کیا ہے کہ جب زیادہ نفری ہوئی تو وہ آپریشن کریں گے جو اس وقت بھارت کی بارڈر پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل کیانی اب تک کے سب سے زیادہ بھارت مخالف فوجی سربراہ ہیں۔امریکا جن شورش پسندوں کو جلد سے جلد ختم کرناچاہتاہے پاکستان ان عناصر کو بھارت کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت کیلئے بالواسطہ استعمال کرتاآیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل کیانی جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے خاتمے پر بات کرتے ہیں جبکہ امریکا ڈرون حملوں کی بات کرتاہے ۔جنرل کیانی کوشبہ ہے کہ ایک بارامریکا نے افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے تو پاکستان کوجوہری اسلحے سے مسلح بھارت کیخلاف بے یارو مددگارچھوڑدیگا۔ اخبار کے مطابق جنرل کیانی صدرزرداری اور وزیراعظم گیلانی سے زیادہ کھل کر ملکی سکیورٹی کی حکمت پر بات کرتے ہیں ۔انھوں نے صدر اوباما اور امریکی ملٹری کمانڈروں کی براہ راست اپیلوں پر مزاحمت بھی کی ہے۔ ایسے وقت جب اوباما انتظامیہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا پھل دیکھنا چاہتی ہے ۔بعض عہدیدار سمجھتے ہیں امریکا اب یہ بات تسلیم کرتاہے کہ درخواستیں اور امداد جنرل کیانی کے خیالات تبدیل نہیں کر سکتے ۔امریکی ایڈمرل مائیک مولن اور رچرڈ ہالبروک کی زیادہ ترتفصیلی ملاقاتیں جنرل کیانی کے ساتھ ہی ہوئیں اور دونوں اسی نتیجے پر پہنچے کہ اگر امریکاچاہتاہے کہ جنرل کیانی اس پر اعتبار کریں تو اس کے لیے امریکا کو دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں ایماندارانہ پیش رفت کرنی ہوگی ۔یہی نہیں اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھلے وہ پاکستان کی کمزور سویلین قیادت کی حمایت کرتی ہے لیکن اصل شخصیت جنرل اشفاق پرویز کیانی ہی ہیں جو نتیجہ دے سکتے ہیں ۔
لاہور:ایئر پورٹ کھول دیا گیا، پروازوں کا شیڈول بدستور متاثر
Updated at 1645 PST
لاہور…لاہور میں شدید دھند کے باعث بند کیا گیا علامہ اقبال یاایئرپورٹ کھول دیا گیا جبکہ خرابی موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول تاحال متاثر ہے۔ لاہورمیں موسم کی خرابی کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ رات9 بج کر 25 منٹ پر بند کیا گیا تھا جو کہ آج