وزارت پٹرولیم کے ڈی جی کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد
Updated at 1050 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے برٹش پٹرولیم کے حصص فروخت کے مقدمہ میں وزارت پٹرولیم کے ڈی جی کنسیشنز ، شیر محمد خان کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے برٹش پٹرولیم کے حصص کی مہنگی فروخت کے خلاف قاضی حسین احمد کی پٹیشن پر سماعت کی ، عدالت نے تحریری جواب میں توہین آمیز الفاظ لکھنے والے ڈی جی پٹرولیم کنسیشنز کو گزشتہ روز توہین عدالت کا نوٹس کا جاری کیا تھا ، اس پر عدالت نے آج ڈی جی پٹرولیم شیرمحمد خان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ سیکریٹری پٹرولیم سے بی پی ایل کے حصص فروخت پر دوبارہ رپورٹ بھی طلب کرلی، سابق وزیرپٹرولیم عثمان امین الدین آج عدالت میں پیش ہوئے اور وہاں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے حصص کی فروخت کے خلاف نوٹ لکھا تھا، اسے آڈیٹر جنرل کے نوٹس میں بھی ہونا چاہیئے۔
امریکا بھارت کے ساتھ پاکستانی سرحد محفوظ بنائے، سعودی تجویز
Updated at 1135 PST
کراچی…وکی لیکس کے مطابق سعودی عرب نے امریکا سے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مثبت نتائج کیلئے امریکا بھارت کے ساتھ پاکستان کی مشرقی سرحدمحفوظ بنائے اور مشرقی سرحدوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ وکی لیکس کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے نے سعودی حکام کے
رینٹل پاور کیس:کمپنیاں 2ارب روپے واپس کرنے پر آمادہ
Updated at 1020 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران پاور کمپنیز کے وکلا نے عدالت کو بتایا ہے کہ ایڈوانس کی 2 ارب روپے رقم آج واپس جمع کرادیں گے۔ اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس ، جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ قوم کی دولت
طارق کھوسہ کو کرپشن کیخلاف اقدات، امریکہ سے تعاون پر ہٹایا گیا،وکی لیکس
Updated at 1000 PST
کراچی…وکی لیکس کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایف آئی کے سابق ڈی جی طارق کھوسہ کو کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور امریکی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیاتھا۔وکی لیکس کے انکشافات کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ایک اعلی عہدے دار
معمر قذافی اب بھی دھمکیوں سے بات منوانا جانتے ہیں،وکی لیکس
Updated at 0850 PST
یوں توبعض عالمی لیڈرلیبیاکے صدرمعمرقذافی کوچلاہواکارتوس کہتے ہیں مگر وکی لیکس نے دعوی کیاہے کہ وہ اب بھی نہ صرف دھمکیاں دیتے ہیں بلکہ ان دھمکیوں سے اپنی بات منوانے کابھی طریقہ جانتے ہیں۔خفیہ دستاویزسے یہ بھی واضح ہواہے کہ صدربش کے دست راس ٹونی بلیئرکوبھی امریکاشک کی نگاہ سے