لاہور ہائیکورٹ:توہین رسالت قانون میں ترمیم روک دی گئی
Updated at 0845 PST
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا۔ عدالت کے روبرو محمد ناصر نامی شہری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں توہین رسالت کے قانون میں ممکنہ ترامیم کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا،درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہے کہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کریں لیکن اس امر کی کوشش کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی دباؤ کے تحت اس قانون کو تبدیل کردیا جائے کیس کی ابتدائی سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ جب تک عدالت توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے اختیار کا فیصلہ نہیں کرتی تب تک توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کا بل پیش نہیں کیا جائے گا عدالت نے سماعت کے بعد وفاقی حکومت کو 23 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔
کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ،10گھر تباہ،200 افراد دب گئے
Updated at 0715 PST
بگوٹا … کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے10گھر تباہ اور200 افراد دب گئے۔ریڈ کراس آپریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق کولمبیا کے دوسرے بڑے شہر میڈلین میں لینڈ سلائیڈنگ سے10 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور تقریبا 200 افراد مٹی میں دب گئے ہیں ۔ڈپٹی ڈٰائرکٹر ریڈکراس کا کہنا
وکی لیکس نے ایٹمی رازوں سے پردہ اٹھانے کی دھمکی دیدی
Updated at 0430 PST
لندن … وکی لیکس ویب کے بانی جولین آسانج نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے خلاف سیاسی ہتھکنڈے بند نہ ہوئے تو وہ ایٹمی رازوں سے پردہ اٹھانے پرمجبورہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات، اشارتی زبان میں مختلف ملکوں کے ایک لاکھ سے زائد افراد میں