لبنان ، عراق ،ایران سمیت کئی ممالک میں عزاداری کے جلوس
Updated at 1550 PST
بغداد/تہران/بیروت /ٹورنٹو…پاکستان سمیت دنیابھرمیں نویں محرم الحرام کے موقع پر عزاداروں کے ماتمی جلوس اور تعزیے نکالے جا ہے ہیں۔جلوسوں میں عزاداروں نے شہدائے کربلاکی یادمیں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ایران کے دارلحکومت تہران میں نویں محرم کے جلوس میں ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد سمیت ہزاروں عزادارشریک ہوئے۔جونواسہ رسول ﷺ اور دین پر قربان ہونیوالوں کی یاد میں ماتم کرتے ہیں۔عراق بھر میں نومحرم کے جلوس نکالے جارہے ہیں جبکہ لاکھوں عزادار عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے کربلاروانہ ہوگئے ہیں۔سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شہرمیں گاڑیوں کاداخلہ بند کردیاگیاہے۔بغداداور کربلا میں اٹھائیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔عراقی فورسزنے مختلف کارروائیوں میں80 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاہے۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں نویں محرم الحرام کاجلوس برآمد ہوا جس میں عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیرزنی بھی کی ۔کینیڈاکے شہر ٹورنٹو میں مجلس عزا کوئنز پارک میں ہوئی جس میں مردوں اوربچوں کے ساتھ ساتھ خواتین عزاداروں کی بھی بڑی تعدادشریک تھی۔شرکاکاکہناتھاواقعہ کربلااس بات کی ترجمانی کرتاہے کہ اسلام کی سربلندی کے لیے باطل کے سامنے جھکنے پرموت کوگلے لگانابہترہے۔
پنٹاگون نے پاکستان مخالف انٹیلی جنس رپورٹ مسترد کردی
Updated at 1600 PST
واشنگٹن …ایک طرف امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان پاکستان کے تعاون کا اعتراف کررہے ہیں تو دوسری طرف پنٹا گون نے بھی امریکی انٹیلی جنس اداروں کی دو منفی رپورٹ مسترد کردی ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس اداروں کی پاکستان اور افغانستان سے متعلق دو رپورٹس میں جنگ کی کم امید
پاکستان کیلئے سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، شاہ محمود قریشی
Updated at 1550 PST
ملتان…وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم آج بھی حالت جنگ میں ہیں جب قوم کی ڈیڑھ لاکھ کی افواج آپریشن میں مبتلا ہو تو یہ کوئی معمولی بات نہیں ۔یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ قریشی نے ملتان میں31ویں حسینیہ کانفرنس میں خطاب کے دوران
حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ اٹل ، اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے، غفورحیدری
Updated at 1530 PST
اسلام آباد…جمعیت علما اسلام ف نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جمعیت علما اسلام ف کے رہنما مولانا غفور حیدری نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کا حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ حتمی ہے اور قومی
ملک بھر میں9محرم الحرام کی مجالس، عزاداری اور ماتمی جلوس
Updated at 1135 PST
کراچی … ملک بھر میں نومحرم الحرام کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں، اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ قدیم کربلا تعزیہ کا جلوس امام بارگاہ شاہ نجف سے علی الصبح برآمد ہوا۔ اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رضوانی