اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نے کہا ہے کہ ریفارمڈ جی ایس ٹی سے قیمتیں نہیں بڑھیں گے، جی ایس ٹی نیاقانون نہیں بلکہ فنانس بل کا حصہ جو پارلیمنٹ سے پاس ہوچکا ہے۔جی ایس ٹی پر ایم کیوایم سمیت سب کو اعتماد میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کی کمی نہیں ہے ایک ماہ سے زیادہ کا ذخیرہ موجود ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں سی ڈی اے ملازمین کی بیوگان میں پلاٹوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیراعظم گیلانی نے بتایا کہ ٹی سی پی کا کردار ختم کرتے ہوئے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی فوری طورپر مارکیٹ میں ڈال دی ہے اور پنجاب سمیت صوبوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ جلد چینی کا ذخیرہ اٹھالیں۔انہوں نے کہا کرشنگ سیز ن اس مرتبہ دیرسے شروع ہوا اور اس کے ذمہ دار صوبے ہیں۔ وزیراعظم گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وہ منموہن سنگھ کے ساتھ کشمیرسمیت تمام مطالبات پر بات کرنے کو تیارہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے خط انہیں نہیں بلکہ صدر زرداری کو لکھا ہے،جس پر صدر زرداری کے چین کے دورے سے آنے کے بعد ہم مشاورت کریں گے۔
سی آئی ڈی سینٹرمیں انتہائی زور دار دھماکا،عمارتیں لرز اٹھیں
Updated at 2030 PST
کراچی…پی آئی ڈی سی کے قریب واقع سی آئی ڈی سینٹر میں انتہائی زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کئی کلو میٹر میں واقع عمارتیں لرزاٹھیں اور ان کے دروازوں اورکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سی آئی ڈی سینٹر کی عمارت کے اوپر کالادھواں چھاگیا ۔دھماکا اتنا
ذوالقرنین حیدر کو انگلش کلب لیشنگز نے کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کر دی
Updated at 1910 PST
لندن…انگلش کلب لیشنگز نے ذوالقرنین حیدرسے کرکٹ کھیلنے کیلئے رابطہ کیا ہے ۔بر طانیہ میں پناہ کی در خواست دینے والے پاکستانی کرکٹرذوالقرنین حیدر کا فوری طور پر رد عمل نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق انگلش کلب لیشنگز کے چیئر مین ڈیوڈ فوب نے کہا کہذوالقرنین ہم سے رابطہ رکھے ہم
سینیٹ اجلاس میں لاپتا افراد اور امن و امان پر بحث
Updated at 1800 PST
اسلام آباد…سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین نے رولنگ دی ہے کہ لاپتا افراد کے ایشو اور ملک میں امن و امان کی صورت حال پر صوبائی آئی جیز اور سیکریٹریز داخلہ کا اجلاس بلاکر سینیٹرز کو بریفنگ دی جائے۔ وزیرمملکت حناربانی کھر نے بتایا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر
شمالی وزیرستان: تحصیل غلام خان میں جاسوس طیارے کا حملہ،5 افراد ہلاک
Updated at 1720 PST
میرانشاہ …شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں جاسوس طیارے کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحصیل غلام علی خان میں پاک افغان بارڈر کے علاقہ سیدگئی میں جاسوس طیارے نے میزائلوں سے حملہ کیا۔جاسوس طیارے سے متعد میزائل داغے گئے۔ حملے میں