URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار 29 ستمبر 2011|بمبار طیارے پاکستان بھیجے جاسکتے ہیں ،امریکی سینیٹرلنزے گراہم

122
بمبار طیارے پاکستان بھیجے جاسکتے ہیں ،امریکی سینیٹرلنزے گراہمnews
Updated at 0400 PST
واشنگٹن … امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ پاکستان کیلئے امداد کا چیک اسلام آباد کی جانب سے پیش رفت کے بغیر دستخط نہیں کرسکتے۔ پاکستان کی اسی وقت مدد کی جائے گی جب پاکستان امریکا کی مدد کریگا،ایک انٹرویو میں سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت امداد نہیں دے سکتے جب تک وہ کچھ کرکے نہ دکھائے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے، اور ڈرون حملوں کے ساتھ ساتھ بمبار طیارے بھی پاکستان بھیجے جا سکتے ہیں ، لنزے گراہم کا کہنا تھا وہ پاکستان میں امریکی فوج بھیجنے کی حمایت نہیں کرتے،تاہم ڈرون حملوں کے علاوہ بھی پاکستان کے خلاف بہت کچھ ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مغربی سرحدوں میں حقانی گروپ اور دیگر دہشت گرد کام کررہے ہیں، لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کو قتل کرنیوالوں کیخلاف امریکی جذبات نظرانداز نہ کئے جائیں،لنزے گراہم کے مطابق کانگریس افغانستان میں امریکی فوجیوں کی حفاظت کیلیے ہر اقدام کی حمایت کریگی۔
سلمان خان امریکا میں سرجری کے بعد ممبئی واپس آگئے
Updated at 0700 PST
ممبئی … بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان امریکا میں سرجری کے بعد ممبئی واپس آگئے ہیں۔ سلمان خان کے پرستاروں کیلئے یہ خوشخبری بھی ہے کہ اْن کی سپرہٹ فلم باڈی گارڈ کا سیکوئل بھی بنایا جارہا ہے۔ ممبئی پہنچنے سلمان خان کا پْرتپاک استقبال کیا گیا ، …
پہلی غیرملکی حج پرواز کراچی سے سعودی عرب روانہ
Updated at 0600 PST
کراچی … عازمین حج کیلئے غیرملکی ایئرلائن سے سفر کرنے کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد پہلی پرواز کراچی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئی ہے ۔آج صبح 5 بجکر 50 منٹ پر بذریعہ ابوظہبی سے سعودی عرب جانیوالی پرواز ای وائے ٹرپل ٹو میں150 سے زائد عازمین حج …
میکسیکو: الیکٹرک ٹیکسیاں سڑکوں پر آگئیں
Updated at 0545 PST
میکسیکوسٹی … ملک کو فضائی آلودگی سے بچانے کے لئے میکسیکو میں الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرادی گئی ہیں،دو کروڑ کی آبادی والے ملک میکسیکو کے دارالحکومت کی سڑکوں میں ابتدائی طور پر تین الیکٹرک ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی گئی ہیں،چار دروازے والی یہ ٹیکسی ایک بار چارج ہونے کے بعد …
سعودی عرب میں دوسرے بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں
Updated at 0515 PST
جدہ … سعودی عرب میں دوسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہورہے ہیں تاہم خواتین اس میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق رائے شماری کے لئے ملک بھر میں 752 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔بائیس لاکھ افراد رائے دہی کا حق استعمال کریں گے۔ …
پینٹاگون اور پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے الزام میں امریکی شہری گرفتار
Updated at 0450 PST
واشنگٹن … پینٹاگون اور پارلیمنٹ پر فضائی حملے کے الزام میں ایک امریکی شہری رضوان فردوس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، امریکی اٹارنی Carmen Ortiz نے ایک بیان میں چھبیس سالہ رضوان فردوس کی گرفتاری کی تصدید کی۔ میساچوسٹس تعلق رکھنے والا رضوان فردوس فزکس میں گریجویٹ ہے جس پر …
حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پہلی ترجیح ہوگی، امریکا
Updated at 0430 PST
حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پہلی ترجیح ہوگی، امریکاواشنگٹن …امریکی محکمہ خا رجہ نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پہلی ترجیح ہے۔ انسداد دہشت گردی سے متعلق دیگر معاملات بعد میں دیکھیں گے ۔واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں کو بریفنگ …
حقانی نیٹ ورک امریکا ہی نہیں پاکستان کیلئے بھی خطرہ ہے ، گراسمین
Updated at 0345 PST
اسلام آباد … امریکا کے خصوصی نمائندے مارگ گراسمین نے پاکستان کو دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک ، امریکا ہی نہیں ، پاکستان کیلئے خطرے کا باعث ہے اور یہ بات اسلام آباد کو سمجھنا ہوگی۔ایک انٹرویو کے دوران اسلام آباد میں امریکی سفیر …
 Updated at 0820 PST سپرماڈل ہیڈی کم اب پرفیوم بیچیں گی
 Updated at 0815 PST کراچی : جرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
 Updated at 0730 PST برطانیہ: تین گاڑیوں پر سے لانگ جمپ
 Updated at 0715 PST سکھر :نابالغ لڑکی کی شادی،دولہا دولہن کے والدین اور قاضی گرفتار
 Updated at 0710 PST امریکا کے بعد افغانستان سے بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ
 Updated at 0710 PST مائیکل جیکسن کی موت سے متعلق ڈاکٹر کیخلاف کیس کی سماعت
 Updated at 0640 PST جنوبی افریقہ: شارک کا ساحل پر راج، برطانوی سیاح زخمی
 Updated at 0620 PST میکسیکو میں ہائی وے کے قریب سے35 لاشیں برآمد
 Updated at 0615 PST لاہور : ڈینگی سے ایک اور مریضہ دم توڑ گئی،مرنیوالوں کی تعداد 107ہوگئی
 Updated at 0330 PST لاہور:خصوصی ڈرگ اسکواڈکے اسپتالوں اورمیڈیکل اسٹورزپرچھاپے

بشکریہ جنگ