Pakistan Newsتازہ خبریں

کراچی میں بد امنی سے نمٹنے کیلئے فوج نہ بلانے کافیصلہ|اردو سکائی اخبار 23 اگست 2011

کراچی میں بد امنی سے نمٹنے کیلئے فوج نہ بلانے کافیصلہ
Updated at 1505 PST
کراچی…حکومت سندھ نے پولیس اور رینجرزکی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں بد امنی سے نمٹنے کے لئے فوج نہ بلانے کافیصلہ کیاہے۔وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ خصوصاً کراچی میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فوج نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 25 کالعدم تنظیموں کوخبردارکیاگیاکہ وہ فوری طور پراپنے دفاتراورسرگرمیاں بند کردیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دوسرے ناموں سے کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
انا ہزارے کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل، لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ
Updated at 1530 PST
نئی دہلی…جنگ نیوز… نئی دہلی کے رام لیلہ میدان میں سماجی رہنما انا ہزارے کی بھوک ہڑتال منگل کو آٹھویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔انا کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ حکومت لوک پال بل پر بحث میں تاخیر سے کام لے رہی ہے۔رام لیلہ میدان میں ہڑتال میں مصروف …
کراچی پولیس 4ٹارگٹ کلرز کو منظر عام پر لے آئی
Updated at 1410 PST
کراچی…کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ایس ایس پی سینٹر کیپٹن عاصم اور ایس ایس پی ساوٴتھ نعیم شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اٹھارہ اور انیس کی …
ایم کیو ایم کی اپیل پر یوم سوگ،شہر میں کاروبارزندگی معطل
Updated at 1345 PST
کراچی…کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل پر تعلیمی ، کاروباری ، تجارتی اور صنعتی مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ اور پیٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور نجی اور سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی۔ …
کراچی،مردہ سمجھ کر پھینکا گیا شخص بوری سے زندہ نکل آیا
Updated at 1330 PST
کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایسے میں ایک ایسا خوش نصیب بھی ہے جسے نامعلوم افراد مردہ سمجھ کر پھینک کر فرار ہو گئے۔لیکن وہ بوری سے زندہ نکل آیاکراچی میں لیاری ندی سے ایک نوجوان کی بوری بندلاش ملی جسے ایمبولینس کے …
کراچی میں موت کا کھیل جاری،مزید4افراد ہلاک
Updated at 1250 PST
کراچی…کراچی میں پرْتشدد واقعات کی لہر میں کمی نہ آسکی۔ مزیدچار افراد کی بوری بند لاشیں برآمد جبکہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ فائرنگ اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گلستان جوہر …
 Updated at 1615 PSTگنڈا سنگھ کے مقام پر 81ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے
 Updated at 1600 PSTانگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش ، بھارتی کرکٹ ٹیم تنقید کی زد میں
 Updated at 1545 PSTبدین : بارشوں کے بعد پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، بیماریاں پھیلنے لگیں
 Updated at 1525 PSTاقوام متحدہ:پاکستانی خاتون اہلکار کیلئے عالمی خواتین پولیس امن ایوارڈ
 Updated at 1510 PSTانگلش پرئمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی کامیابی
 Updated at 1500 PSTامریکی شہریوں کے مقدمے میں قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا، ایران
 Updated at 1450 PSTکامیڈی فلم میں کام کرنا آسان نہیں ، لارا دتہ
 Updated at 1450 PSTجنوبی سوڈان: قبائلی جھڑپوں میں600 سے زائد افراد ہلاک،اقوام متحدہ
 Updated at 1440 PSTیوکرائن:یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام