Pakistan Newsتازہ خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزراء کا حکومتی فیصلوں کیخلاف تحفظات کااظہار|اردو سکائی اخبار 10 اگست 2011

وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزراء کا حکومتی فیصلوں کیخلاف تحفظات کااظہارlondon-riots
Updated at 1900 PST
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کے وفاقی وزراء نے اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کے خلاف سخت تحفظات کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے سامنے آواز بلند کی۔سندھ سے وفاقی وزراء نے صوبے میں کمشنری نظام کے خاتمے اور 2001کے بلدیاتی نظام کی بحالی پر اس قدر ناراضی کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کو ان سے الگ ملاقات کرکے منانا پڑا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی سمیت ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال اور 10نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیرداخلہ کو کراچی کے حالات کی بہتری اور و فاقی وزیرپانی وبجلی کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ایک بار پھر ہدایت کرنا پڑی۔ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والیوفاقی وزراء نے صوبے میں بلدیاتی نظام کی بحالی پر شدید اعتراضات اور تحفظات کا اظہارکیا۔ انہوں نے ایک سابق وفاقی وزیر کے سندھ جاکر کردار ادا کرنے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سندھ کی تقسیم کے مترادف ہیں ، صوبے کے عوام اس پر بہت ناراض ہیں جبکہ ہماری سیاست کو سخت دھچکا لگاہے۔وزیراعظم نے مجبوراً ان وزراء سے الگ ملاقات کی اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے صدر سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے کہا کہ اجلاس میں مختلف ملکوں سے معاہدوں کے حوالے سے تجاویز اورایئرپورٹ سیکیورٹی ایکٹ 1975 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ کے ترمیمی بل اوراسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے اس بل کومسترد کرنیکی تجاویزپر کمیٹی بناکر وزارت قانون کوبھجوادیا۔او جی ڈی سی ایل کے عالمی مارکیٹ میں قابل فروخت بانڈز پر ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ ریلوے کے بحالی کے لیے 11ارب ابھی تک جاری نہیں ہوئے جس کا وزیراعظم نے نوٹس لے کر وزیرخزانہ کو رقم جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ کابینہ نے پشاور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے معاملے کو صوبائی معاملہ قرار دیا۔
سفارتی عملے پر پابندیاں کیوں،امریکی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات
Updated at 2115 PST
اسلا م آباد…پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات،انٹیلی جنس شیئرنگ اور پاکستان میں امریکییوں کو مبینہ طور پرہراساں کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی حساس اداروں کی طرف سے …
فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت کی صدر زرداری سے ملاقات
Updated at 2100 PST
اسلام آباد… پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور جمعیت علمائے اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی صدر سے ملاقات کے دوران مشاہد …
 Updated at 2145 PSTتوانائی بحران سے نمٹنے کے لیے سرکولر ڈیٹ مسئلہ ختم کرنا ہوگا،حفیظ شیخ
 Updated at 2130 PSTافغانستان میں کام ختم نہیں ہو ا،بہت سا کام باقی ہے،امریکا
 Updated at 2045 PSTآئی پی پیز کو ادائیگیوں کی یقین دہانی کرا دی،وزارت پانی و بجلی
 Updated at 2030 PSTجلال محمود شاہ کی شاہی سید سے ملاقات،بلدیاتی نظام پر گفتگو
 Updated at 2015 PSTانڈر 16 ساف چیمپئن شپ: میزبان نیپال کی ٹیم کی تیسری پوزیشن
 Updated at 2000 PSTجامعہ کراچی:بی اے سال اول پرائیوٹ کے نتائج کا اعلان
 Updated at 1950 PSTفٹبال:پاکستان نے جنوبی ایشیا پر اپنی حکمرانی قائم کردی
 Updated at 1940 PSTسرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،عید سے پہلے تنخواہ ملے گی
 Updated at 1930 PSTکراچی میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ حقیقت پسندانہ ہے، امیر حیدر ہوتی
 Updated at 1920 PSTقادر پور گیس فیلڈ کی بندش سے گیس فراہمی میں کمی کا امکان