URDUSKY || NETWORK

ڈیوائن جونسن نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار کا اعزاز حاصل کرلیا

47

معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز کے مطابق 47 سالہ ڈیوائن جونسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

‘دی راک’ کے نام سے پہچانے جانے والے ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔

ڈیوائن جونسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہے۔

ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ رہے جن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

کرس ہیمس ورتھ نے اپنے کردار تھور کے لیے خوب مقبولیت حاصل کی
کرس ہیمس ورتھ نے اپنے کردار تھور کے لیے خوب مقبولیت حاصل کی

ان کے بعد اس فہرست میں روبرٹ ڈاؤنی جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈولر کما چکے ہیں۔

چوتھے نمبر پر بولی وڈ اداکار اکشے کمار کا نام رہا جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

اکشے کمار
اکشے کمار

جیکی چین نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

بریڈلی کوپر اور ایڈم سینڈلر کا نام برابری پر رہا۔

بریڈلی کوپر
بریڈلی کوپر

دونوں نے 5 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ہیں۔

کرس ایونز 4 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر رہے۔

کرس ایونز
کرس ایونز

جبکہ فوربز فہرست میں 9ویں پوزیشن امریکی اداکار پول رڈ نے حاصل کی، جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

اس فہرست میں 10ویں پوزیشن پر ہولی وڈ اداکار ول سمتھ رہے، جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کی۔

ول سمتھ
ول سمتھ