پیرس کی سڑکوں پر ماہرہ کے دلکش انداز
پاکستان کی کامیاب اداکارہ اور سپر اسٹار ماہرہ خان اس وقت پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔
مداح ماہرہ خان کے اس انداز کو بےحد پسند بھی کررہے ہیں، جبکہ اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں کہ وہ پاکستان اداکارہ کے طور پر لوریل برینڈ کی سفیر بنی اور پیرس فیشن ویک میں موجود ہیں۔
چند روز قبل پیرس فیشن ویک کا حصہ بننے پر ماہرہ خان نے ایک بیان میں کہا ‘گزشتہ سال اپنے ملک کی کانز فیسٹیول میں نمائندگی کرنا ایک یادگار اور بہترین تجربہ تھا، اس سال میں پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہوں اور اس کے لیے بےحد پرجوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ اس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع مجھے ملا، یہ فیشن کا سب سے بڑا ایونٹ ہے’۔
اس دوران اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے ہر انداز کی تصویر اور متعدد ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔
یہاں اداکارہ کے چند لکس مندرجہ ذیل ہیں، جو انٹرنیٹ پر بےحد مقبول ہورہے ہیں:
سبز شرٹ میں ماہرہ کا انداز
نیون رنگ پہننا سب کے بس کی بات نہیں، لیکن ماہرہ خان یقیناً جانتی ہیں کہ انہیں اس رنگ کو کس طرح پیش کرنا ہے۔
لیدر سوٹ میں ماہرہ کا اسٹائل
اس انداز میں ماہرہ خان یقیناً نہایت اسٹائلز نظر آرہی ہیں، ان کا یہ لباس بھی خوب توجہ حاصل کررہا ہے۔
ستاروں سے دمکتی ماہرہ
عموماً اس انداز کے ملبوسات لوگوں کو پسند نہیں آتے لیکن ماہرہ خان اس لباس میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
ماہرہ کا ایک اور دلکش انداز
اس لباس میں ماہرہ خان ماضی کا منظر پیش کرتی نظر آئیں، کریم رنگ کا یہ جوڑا یقیناً خاص ماہرہ کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے۔
ماہرہ خان سب سے فیشن ایبل
اداکارہ کا یہ ایک اور لک بہت زیادہ توجہ حاصل کررہا ہے، جس میں وہ کسی فیشنسٹا سے کم نظر نہیں آرہی۔