URDUSKY || NETWORK

پرینیتی چوپڑا

60

آنے والی رومانٹک فلم ’جبری جوڑیاں‘ میں رومانٹک انداز میں دکھائی دینے والی پرینیتی چوپڑا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ انہیں بوائے فرینڈ نے نوجوانی میں دھوکا دیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اداکارہ نے اپنے رومانوی تعلقات پر کھل کر بات کی ہے، اس سے قبل ان کے تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے کبھی بھی کسی سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم ماضی میں ان کا نام ساتھی اداکار ارجن کپور سمیت سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے سدھارتھ ملہوترا سمیت ارجن کپور کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے اور وہ دونوں کو بہترین دوست بھی قرار دیتی رہی ہیں۔

تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ارجن کپور کے تعلقات اداکارہ ملائیکا اروڑا سے ہونے کے بعد پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنی راہیں الگ کرلی ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ اداکارہ کے تعلقات فلم ساز چرت ڈیسائی سے ہیں۔

چرت ڈیسائی اور پرینیتی چوپڑا کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیوں کے دوران ہی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں اپنے بوائے فرینڈ دھوکا دے چکے ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے شوبز ویب سائٹ سے بات کے دوران اعتراف کیا کہ پہلی بار محبت میں دھوکا ملنے پر وہ اندر سے ٹوٹ گئی تھیں۔

اداکارہ نے اس بات پر شکر کیا کہ انہیں نوجوانی میں ہی دھوکا ملا، جس سے انہوں نے سبق سیکھا۔

پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ جس وقت انہیں اپنے بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تو انہیں سخت مایوسی ہوئی اور وہ اندر سے ٹوٹ گئی تھیں، انہیں ایسے وقت میں اپنے اہل خانہ کی ضرورت تھی۔

اداکارہ نے تسلیم کیا کہ محبت میں دھوکا ملنے کے بعد انہیں اپنے اہل خانہ نے ہی سہارا دیا اور وہ دوبارہ سے زندگی گزارنے کے اہل ہوئیں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر اعتراف کیا کہ انہیں ماضی میں بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا۔

جب اداکارہ نے پوچھا گیا کہ انہیں دھوکا دینے والے شخص فلم ساز چرت ڈیسائی تو نہیں تو پرینیتی چوپڑا نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ بوائے فرینڈ کا نام لے کر معاملے کو واضح اور ختم نہیں کرنا چاہتیں، وہ چاہتی ہیں کہ یہ معاملہ راز ہی رہے۔

پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ چرت ڈیسائی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔

اداکارہ کی جانب سے چرت ڈیسائی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے واضح طور پر تردید نہ کرنے کو اداکارہ کی محبت سمجھا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ اور چرت ڈیسائی کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔