URDUSKY || NETWORK

ٹوائلائٹ تیسرے سال بھی سرفہرست

97
 b8

کرسٹین سٹیورٹ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا

ایم ٹی وی مووی ایوارڈز میں انگلش فلم ’ٹوائلائٹ‘پانچ ایوارڈ کے ساتھ مسلسل تیسرے سال بھی سرِفہرست رہی ہے۔

ٹوائلائٹ ساگا ایکلپس کی کرسٹین سٹیورٹ کو بہترین اداکارہ اور رابرٹ پیٹنسن کو بہترین اداکار سمیت پانچ ایوارڈز ملے ہیں۔

اداکاری کے علاوہ بہترین بوسے کا ایوارڈ بھی ٹوائلائٹ کی پیٹنسن اور سٹیوریٹ کو ملا ہے۔

اس فلم میں پیٹنسن نے ویپمائر ایڈورڈ کولن اور سٹیوریٹ نے ان کی محبوبہ بیلا سوان کا کردار ادا کیا ہے اور یہ دونوں اصل زندگی میں بھی ساتھی ہیں۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر سٹیورٹ نے اس ایوارڈ کے لیے مدِمقابل اداکارہ نتالی پوٹمین سے مذاقاً کہا کہ’ معذرت، لیکن یہ پوپ کون میرا ہے۔‘

امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ اس تقریب میں ٹوائلائٹ فلم کی نئی سیریل ’بریکنگ ڈان‘ پہلے حصے کی تازہ ترین فوٹیج بھی دکھائی گئی ہے۔

ان ایوارڈ کے تقریب کے میزبان کامیڈین جیسن سوڈیکیز تھے اور اس تقریب میں خصوصی طور پر سپر ایٹ، ہیری پورٹر اور ڈیڈلی ہولوز پارٹ ٹو کے ٹریلر بھی دیکھائے گئے۔

ایوارڈ کا فیصلہ آئن لائن پر ناظرین کے ووٹ دینے کے تناسب سے کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایوارڈ جیتنے والوں میں تھر ڈی کنسرٹ فلم ’نیور سے نیور‘ کے جسٹن بیبرز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہیری پورٹر کے اداکار ٹوم فیلٹن نے بہترین وائلن کا ایوارڈ جب کہ بہترین مزاحیہ اداکاری کا ایوارڈ اداکارہ ایما سٹون کو ملا۔

BBC Urdu