URDUSKY || NETWORK

نیلم منیر اور یاسر نواز

55

یاسر نواز اور نیلم منیر کی جوڑی کو جہاں ’رانگ نمبر 2‘ میں سراہا گیا تھا، وہیں دونوں کی جوڑی کو ’دل موم کا دیا‘ ڈرامے میں بھی سراہا گیا تھا۔

فلم اور ڈراموں میں کامیاب جوڑی کے بعد اب ایک بار پھر یاسر نواز اور نیلم منیر نئے ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

دونوں اداکار جلد ہی آنے والے ڈرامے ’بکھرے موتی‘ میں دکھائی دیں گے، یہ ڈرامہ بچوں پر تشدد اور ان کی تضحیک جیسے حساس موضوع پر ہوگا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی ابتدائی 15 قسطوں میں ان کا کردار منفی ہوتا ہے، تاہم بعد ازاں ان کا کردار مثبت ہوجاتا ہے اور ان کے کردار کے مثبت ہونے کے بعد کئی نئے پہلو سامنے آتے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ نیلم منیر ڈرامے میں کیسا کردار ادا کریں گی—اسکرین شاٹ
ابھی یہ واضح نہیں کہ نیلم منیر ڈرامے میں کیسا کردار ادا کریں گی—اسکرین شاٹ

یاسر نواز نے ’بکھری موتی‘ میں اپنے کردار کو اب تک کا سب سے منفرد کردار قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ انہوں نے اب تک کبھی بھی منفی کردار ادا نہیں کیے، تاہم اب وہ پہلی بار نصف منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے زیادہ تر منفی کردار ادا کیے اور انہوں نے ایسے کرداروں سے کافی شہرت حاصل کی۔

یاسر نواز نے ڈرامے کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’بکھری موتی‘ 2 سے ڈھائی ماہ تک چلے گا اور یہ ڈرامہ بھی ’دل موم کا دیا‘ کی ٹیم ہی بنا رہی ہے۔

’بکھری موتی‘ میں نیلم منیر اور یاسر نواز کے علاوہ نوشین شاہ، راشد فاروقی، ثمینہ احمد اور وسیم عباس سمیت دیگر اداکار دکھائی دیں گے۔

ڈرامے کی ہدایات شاہد شفات دیں گے جب کہ اس کی کہانی ایڈیسن نے لکھی ہے۔