URDUSKY || NETWORK

‘سپراسٹار’ میں ماہرہ کے ساتھ عثمان خالد بٹ کا رقص

126

Superstar Movie

ماہرہ خان اور بلال اشرف پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ دو اداکار ہیں جنہیں مداح طویل عرصے سے ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے اور اب ان کی فلم ‘سپراسٹار’ بھی جلد سامنے آنے والی ہے، جس کا ایک نیا گانا ریلیز کردیا گیا۔

ویسے تو فلم کا اس سے قبل بھی ایک گانا ریلیز ہوچکا ہے، جس میں بلال اشرف اور ماہرہ خان کی رومانوی کہانی بیان کی گئی تھی اور اس کی گلوکار عاطف اسلم نے کی۔

یہ گانا مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد فلم کے نئے گانے کا بھی بےصبری سے انتظار ہونے لگا۔

البتہ اس نئے گانے میں فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان تو موجود ہیں، تاہم بلال اشرف کہیں نظر نہیں آئے۔

بلکہ بلال اشرف کی جگہ اس گانے میں اداکار عثمان خالد بٹ ماہرہ کے ساتھ رقص کررہے ہیں۔

اس نئے گانے کا ٹائٹل ‘نوری’ ہے جو فلم کی مرکزی کردار نوری پر ہی فلمایا گیا ہے۔

گانے میں دونوں اداکاروں کی کیمسٹری بھی شاندار نظر آئی جبکہ امید ہے کہ جلد یہ دونوں بھی کسی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ فلم ‘سپراسٹار’ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو بیک اسٹیج کام کرتی ہے اور مستقبل میں ایک بہت بڑی اسٹار بن جائے گی۔

گانے کو دیکھ کر ایسا ہی محسوس ہورہا ہے کہ فلم میں یہ ماہرہ کا وہی لمحہ ہے جب وہ ایک بڑی اداکارہ بن جاتی ہیں۔

فلم ‘سپراسٹار’ رواں سال عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔