URDUSKY || NETWORK

راکھی ساونت نے بھی شادی کرلی ,سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

169

ممبئی بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بھارتی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔

اداکارہ راکھی ساونت نے 2 روز قبل اپنے ہنی مون کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کی مانگ میں سیندور نظر آرہا ہے۔ یہ تصاویر سامنے آئیں تو لوگوں نے سوالات اٹھانا شروع کردیے۔ ایسے میں راکھی ساونت کی ایک اور تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے دلہن کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ جب بعض اخبارات نے اداکارہ سے رابطہ کرکے شادی کی افواہوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے شادی کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ تصویر برائڈل فوٹو شوٹ کی ہے۔

انسٹاگرام

2 روز تک سوشل میڈیا پر ہونے والے ہنگامے کے بعد بالآخر اتوار کے روز راکھی ساونت نے تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں نے ایک این آر آئی (بیرون ملک مقیم بھارتی شہری) سے شادی کرلی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کا نام رتیش ہے جو برطانیہ میں مقیم ہیں اور اچھا کاروبار کر رہے ہیں۔

راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ ٹی وی ڈرامے پروڈیوس کریں لیکن ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکی تھی لیکن شادی کے بعد ان کا یہ سپنا پورا ہونے جارہا ہے۔

انسٹاگرام

اداکارہ نے اپنے شوہر سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وہ ان کا فین ہے ، گزشتہ ڈیڑھ سال سے دونوں کے مابین دوستی تھی اور فون پر بات چیت ہوتی رہتی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے متنازعہ سوشل میڈیا سٹار دیپک کلال کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا لیکن جب شادی کا دن آیا تو اداکارہ نے یہ کہہ کر شادی سے انکار کردیا تھا کہ انہوں نے یہ سب سستی شہرت کے حصول کیلئے کیا تھا۔

About The Author

WordPress Plugins Gym fitness gym yoga, boxing WordPress Theme RTL Gym | Gym fitness WordPress Theme | Hercules RTL Gym Master – Gym Management System Gymax – Gym & Fitness Elementor Template Kit GymBase – Gym Fitness WordPress Theme GymBase – Responsive Gym Fitness WordPress Theme Gymfito – Fitness and Gym WordPress Gymmy – Fitness & Gym Elementor Template Kit Gymna – Fitness & Gym Elementor Template Kit Gymness – Sport & Fitness Elementor Template Kit