URDUSKY || NETWORK

دی راک دوسری مرتبہ شادی

72

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ منتقل ہونے والے اور سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک نے کئی سالوں بعد دوسری شادی کرکے آخر کار اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

ڈیوائن جونسن نے امریکی گلوکارہ لورین ہاشین سے امریکی ریاست ہوائی میں شادی کی۔

اداکار نے اپنی شادی کی خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ساتھ شیئر کردہ ایک تصویر کے ذریعے کیا۔

اس تصویر کے ساتھ دی راک نے اعلان کیا کہ انہوں نے لورین سے شادی کرلی ہے۔

خیال رہے کہ ڈیوائن اور لورین کے درمیان کئی سالوں سے ایک دوسرے سے تعلقات قائم تھے، ان دونوں کی دو بیٹیاں جاسمین جونسن اور ٹیانا جونسن بھی ہیں۔

ڈیوائن کی لورین سے پہلی ملاقات 2006 میں فلم ‘دی گیم پلین’ کے سیٹ پر ہوئی تھی لیکن اس وقت ڈیوائن پہلے سے شادی شدہ تھے۔

اداکار کی پہلی اہلیہ ڈینی گارشیا پیشے سے ایک فلم پروڈیوسر ہیں۔

ان دونوں کی شادی 1997 میں ہوئی تھی لیکن 2008 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، ان کی ایک بیٹی سائمن الیکزینڈر جونسن بھی ہے، جن کی عمر اس وقت 18 سال ہے۔