URDUSKY || NETWORK

سوئٹزرلینڈ!دنیا کا خوبصورت اور ترقی یافتہ ملک

111

تحریر! محمد اکرم خان فریدی
قارئےن! جرمنی،آسٹرےا،فرانس اور اٹلی کے درمےان 41285مربع کلومےٹر پر محےط دنےا کا اےک خوبصورت ترےن ملک سوئٹزرلےنڈواقع ہے ۔ےہاں موجود 1500سے زائدخوبصورت جھےلےںدنےا بھر کے سےاحوں کو مجبور کرتی ہےں کہ وہ زندگی مےں بار بار اِس ملک کے موسموں اور خوبصورت قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوں ۔کسی بھی سےاح کی سےاحت اُس وقت تک مکمل نہےں ہوتی جب تک وہ سوئٹزرلےنڈ کیLucerne جھےل،Neuchatelجھےل اور مرکزی ےورپ مےں واقع مےٹھے پانی کی سب سے بڑی جھےل جنےوا کا نظارہ نہ کر لے۔7.7ملےن آبادی پر مشتمل سوئٹزرلےنڈ قومی آدابِ زندگی،عظےم سادگی اور کردار کے استحکام کی وادی کے طور پر بھی مشہور ہے،ےہاں کے لوگ انتہائی اےماندار،تعلےم ےافتہ اور با اخلاق ہےں جنہوں نے دنےا بھر مےں انسانی عزت و وقار کی سربلندی کے لئے اےک اہم کردار ادا کےا ہے۔سوئٹزرلےنڈ نے ہمےشہ عالمی امور مےں غےر جانبدارانہ کردار ادا کرتے ہوئے متصادم گروہوں کے درمےان ثالثی کا کردار ادا کےاجبکہ ےہاں کی حکومت نے اپنے شہرےوں کو بنےادی انسانی حقوق کی فراہمی مےں کوئی کسر روا نہےں رکھی،اسکا اندازہ اس بات سے لگاےا جا سکتا ہے کہ ےہاں کا شہری اسکے ترقی ےافتہ سےاسی اور جمہوری نظام مےں براہِ راست مداخلت کر سکتا ہے اور جہاں بھی کوئی کوتاہی نظر آئے وہ حکومت کو براہِ راست تجاوےز دے سکتا ہے اور فےصلہ سازی مےں اہم کردار ادا کر سکتا ۔ےہاں کا سےاسی نظام اور حکومت انتہائی مستحکم ہےں کےونکہ حکومت کی داخلی اور خارجی پالےسےاں اتنی عوام دوست ہےں کہ اسے عوامی تنقےد کا اتنا زےادہ سامنا نہےں کرنا پڑتا ۔موجودہ حکومت کی فےڈرل کونسل کے اراکےن  ”ڈورسDoris Leuthard ،کےمی مےکلائن رے CalmyMicheline-Rey ،اےولائنEveline Widmer-Schlumpf ،اےلی مررUeli Maurer ،ڈےڈئر برخالتر،Didier Burkhalter،سےمونےتا سماروگا
Simonetta Sommaruga،اور جوہن امانJohann Schneider-Ammannنے سوئٹزرلےنڈ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تارےخی اقدامات کئے ہےں ۔فےڈرل کونسل کے اراکےن کی مستحکم اور مثبت تجاوےز اور پالےسےوں نے ےہاں کی عوام اور معےشت کو بہت فائدہ دےا ہے ۔ Micheline Calmy-Rey نے دنےا کے دےگر ممالک سے تعلقات مستحکم کرنے کے لئے جس قدر محنت کی ہے وہ اس ملک کی تارےخ مےں سنہری حروف سے نہ لکھی جائے تو ےہ قلم کے ساتھ نہ انصافی ہوگی۔دنےا بھر مےں تعےنا ت سوئٹزرلےنڈ کے قابل ترےن سفےروں نے Micheline Calmy-Rey کی نگرانی مےں اپنے ملک کے وقار مےں جتنا اضافہ کےا ہے اسکی مثال بھی تارےخ مےں نہےں ملتی۔اس بات کا اندازہ ہم پاکستان مےں قائم سوئٹزرلےنڈ کے سفارت خانہ کی ٹےم کی کاوشوں سے لگا سکتے ہےں جس نے پاکستان کی حکومت،عوام اور ےہاں کے بزنس مےن کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے مےں کوئی کسر روا نہےں رکھی بالخصوص ےہاں کے تاجروں کو اس بات پر راغب کےا ہے کہسوئٹزرلےنڈ مےں بے شمار کاروباری مواقع ہےں ۔جبکہ اپنے ملک کی سےاحت کی صنعت کو فروغ دےنے کے لئے پاکستان مےںسوئٹزرلےنڈ کے سفارت خانہ نے پاکستانی شہرےوں کو بے حد معلومات فراہم کی ہےں۔علاوہ ازےں سوئس سفارت خانہ نے پاکستان کی معےشت مےں بہتری لانے کے لئے بے حد مثبت اور عملی اقدامات کئے ہےں اس مقصد کے حصول کے لئے سوئس کمپنےوں کی پاکستان مےں سرماےہ کاری کروائی گئی ہے۔اس وقت 19سوئس کمپنےاں پاکستان مےں کام کر رہی ہےں جنہوں نے گزشتہ دس سالوں مےں اےک بلےن $سے زائد سرماےہ کاری کی ہے ۔اِن کمپنےوں مےں حبےب مےٹروپولےٹن بےنک،نوارٹس،نےسلے،اے بی بی وغےرہ اےسی کمپنےاں ہےں جنہوں نے براہِ راست پاکستان مےں سرماےہ کاری کی ہے۔دونوں ممالک کے تاجروں کے درمےان کاروباری شراکت کی مثالےں لاتعداد ہےں جبکہ ان کاروباری شراکتوں کی وجہ سے تاجر دونوں ممالک مےں کروڑوں ڈالر کی سرماےہ کاری کر رہے ہےں۔سوئٹزرلےنڈ پاکستان کو ادوےات،مشےنری،گھڑےاں ،کےمےکل اور صحت کے آلات وغےرہ فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستان اس ملک مےں ٹےکسٹائل اور زرعی مصنوعات بھجوا رہا ہے۔دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے غےر سرکاری سطح پر سوئس بزنس کونسل(SBC) بھی قائم کی گئی ہے ۔سوئس بزنس کونسل(SBC)Zurich مےں قائم سوئس اےشےن چےمبر آف کامرس کے تعاون سے پاکستان اور سوئٹزرلےنڈ کے درمےان اقتصادی تعلقات کو مظبوط کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔مئی 2011ءمےں اےک پاکستانی وفد نے سوئٹزرلےنڈ کا دورہ بھی کےا جہاں اُنہےں سرماےہ کاری کے بہت سارے شعبے نظر آئے ۔سوئٹزرلےنڈ 1966سے پاکستان کی مختلف شعبوں مےں امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔اس ملک کی امدادی اےجنسی نے پاکستان مےں زلزلہ سے متاثرےن اور سےلاب زدگان کی بھاری امداد کے علاوہ خےبر پختونخواہ مےں تعمےر نو کے لئے تعرےفی اقدامات کئے ہےں ۔اس سلسلہ مےں پوری پاکستانی قوم سوئس حکومت اور پاکستان مےں تعےنات سوئٹزرلےنڈ کے سفےر جناب Christoph Bubbکو خراجِ تحسےن پےش کرتی ہے جنہو ں نے پاکستان کی متاثرہ عوام کے لئے عملی اقدامات کئے۔
قارئےن! مےں اپنی اس مختصر سی تحرےر مےں آپ کو دنےا کے اس خوبصورت خطے کے بارے مےں چند بنےادی معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں ۔وہ ےہ کہ سوئٹزرلےنڈ کے تےن رےجن The Swiss Plateau,The JuraاورThe Alpsہےں۔جبکہ Bern,Zurich,،Basel,Geneva,Lausanne,Winterthur,St Gallen,
Lucerne, اورLugano اس ملک کے اہم اور مصروف ترےن شہر ہےںجبکہ Bernاسکا دارلحکومت ہے ۔Bernمےں وفاقی اداروں اور نےشنل بےنک سمےت اقوامِ متحدہ کے اےک زےلی ادارے ےونےورسل پوسٹل ےونےن کا بھی ہےڈ کوارٹر موجود ہے ۔سوئٹزرلےنڈ کا سب سے بڑا شہر Zurich ہے جو دنےا بھر کے فنکاروں،موسےقاروں اور ادےبوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا،اِس شہر مےں 500سے زائد نائٹ کلب اور ڈسکو موجود ہےں جہاں دنےا بھر سے آنے والے سےاح اِس ملک کی ثقافت کو قرےب سے دےکھتے ہےں۔سوئٹزرلےنڈ کا سب سے بڑا ائر پورٹ Klotenبھی اسی شہر کے قرےب واقع ہے۔جرمنی اور فرانس کے بارڈر سے منسلک سوئٹزرلےنڈکا شہر Baselکےمےکل اور ادوےات سازی کی صنعتوں کا مرکز ہے،دنےا کی مشہور ادوےات ساز کمپنےوں Novartis اورRoche کے ہےڈ کوارٹرز بھی اسی شہر مےں واقع ہےں ،ےہاں ائر پورٹ کے علاوہ رےل کا بھی بہترےن نظام موجود ہے۔سوئٹزرلےنڈکا دوسرا بڑا شہر جنےوا ہے ،ےہاں بہت ساری بےن الاقوامی تنظےموں کے ہےڈ کوارٹرز موجود ہےں ۔اقوامِ متحدہ کا ےورپی ہےڈ کوارٹر،ورلڈ ہےلتھ آرگنائزےشن،اقوامِ متحدہ ہائی کمےشن برائے مہاجرےن،انٹرنےشنل لےبر آرگنائزےشن،Cernکی بےن الاقوامی کمےٹی،اور نےوکلےائی کی ےورپی تنظےم کے ہےڈ کوارٹرز بھی جنےوا مےں ہی موجود ہےں۔دنےا بھر مےں جنےوا کی گھڑےاں مشہور ہےں اور ےہاں ہر سال گھڑےوں کے حوالہ سے اےک شاندار مےلہ بھی مناےا جاتا ہے ۔معےار ِ زندگی کے لحاظ سے جنےوا کا دنےا بھر کے شہروں مےں بہت بلند مقام ہے ۔اس شہر مےں کار مےلہ،کتاب مےلہ اور دےگر بہت سارے مےلے منعقد ہوتے ہےں ۔سوئٹزرلےنڈ کا پانچواں بڑا شہر Lausanne ہے جو جنےوا کے بعد بنےادی اقتصادی اور انتظامی مرکز ہے اِس شہر مےں بےن الاقوامی اولمپک کمےٹی کا ہےڈ کوارٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کھےلوں کی بہت ساری فےڈرےشنوں کے بھی دفاتر موجود ہےں ۔سوئٹزرلےنڈ کا شہر Winterthur انجےنئرنگ کی صنعت کی وجہ سے بہت مشہور ہے جہاں ڈےزل موٹرز اور ٹےکسٹائل مشےنری تےار کی جاتی ہے۔ےہ شہر سٹی آف مےوزےم کے نام سے بھی مشہور ہے۔اِسی طرح سوئٹزرلےنڈکا شہر St. Gallen شمال مشرق مےں دو پہاڑےوں کے سلسلہ کے درمےان اےک وادی مےں واقع ہے ،وسےع پہاڑی سلسہ کی وجہ سے اِس شہر کو The city of a thousand stepsبھی کہتے ہےں ،ےہ شہر مشرقی سوئٹزرلےنڈ کا اقتصادی مرکز بھی ہے جہاں بہت سارے اقتصادی بحران بھی آئے لےکن آج بھی دنےا مےں ٹےکسٹائل کی صنعت مےں اِس شہر کی اچھی شہرت ہے ،ےہاں ٹےکسٹائل انڈسٹری کے علاوہ کاغذ،اور انجےنئرنگ کی صنعت نے بھی اپنے ملک کی معےشت کو فروغ دےنے کے لئے اہم کردار ادا کےا ہے۔سوئٹزرلےنڈ کا اےک اور خوبصورت شہر Lucerneہے جسکی معےشت سےاحت اور تجارت پر مبنی ہے ےہاں دنےا بھر سے کاروباری لوگوں اور سےاحوں کی آمدورفت کا عمل جاری رہتا ہے۔اس شہر مےں اےک چھوٹی سی ےونےورسٹی بھی قائم ہے جسکی توسےع جاری ہے۔ دوسری جانب Luganoاٹالےن زبان بولنے والا سب سے بڑا شہر ہے کےونکہ اس شہر سے اٹلی صرف 8کلومےٹر کے فاصلے پر واقع ہے ،اِس شہر سے ملحقہ بہت سارے مضافات کو اس کا حصہ بننے کی وجہ سے ےہ سوئٹزرلےنڈ کا آٹھواں بڑا شہر بن گےا ہے ۔اسکی آمدنی کا سب سے بڑا ذرےعہ سےاحت ہے کےونکہ اس شہر کو جھےلوں اور پہاڑوں نے گھےرے مےں لے رکھا ہے۔بڑے بڑے SWISSبےنکو ں اور مالےاتی اداروں کے دفاتر بھی اسی شہر مےں قائم ہےں جبکہ کامرس کے شعبہ نے بھی اس شہر کی بہتر معےشت کو بہت سہارا دے رکھا ہے۔قارئےن!ےہ تو تھی سوئٹزرلےنڈ کے چند اہم شہروں کی مختصر معلومات اب ہم زکر کرتے ہےں ےہاں کے نظامِ تعلےم اور دےگر شعبوں کا،سوئٹزرلےنڈ مےں 5ےونےورسٹےاں اےسی ہےں جہاں جرمن زبان مےں تعلےم دی جاتی
ہے اور وہ Basel, Bern, Zurich, Lucerne, ، Gallenشہروں مےں واقع ہےں جبکہ 3ےونےورسٹےوں مےں فرےنچ زبان مےں تعلےم فراہم کی جاتی ہے جو Geneva, Lausanne, Neuchâtelمےں واقع ہےں۔سوئٹزرلےنڈ کے Zurich, Lucerneشہروں مےں وفاق کے زےر اہتمام فنی تعلےم کے ادارے چلائے جا رہے ہےں جہاں طلباءطالبات فنی تعلےم حاصل کرکے پوری دنےا مےں اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہےں۔سوئٹزرلےنڈ کو بےن الاقوامی تحقےقاتی مرکز کا درجہ بھی حاصل ہے ،ےہاں کے سائنسدان ہر لمحہ رےسرچ مےں مصروفِ عمل نظر آتے ہےں اور اپنی محنت کے بل بوتے پر بہت سارے نوبل انعام حاصل کر چکے ہےں۔سوئٹزرلےنڈ کی حکومت اپنے سائنسدانوں کے تحقےقاتی عمل مےں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے اور سائنس و ٹےکنالوجی کے فروغ کے لئے ےہاں کی حکومت نے اےک خصوصی فنڈ قائم کر رکھا ہے۔قارئےن! سوئٹزرلےنڈ مےں خواتےن اور مردوں کو برابری کے حقوق حاصل ہےں جبکہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے فےڈرل آفس قائم کر رکھا ہے جہاں خواتےن اور مردوں کے برابر حقوق کی پاسداری کروائی جاتی ہے۔سوئٹزرلےنڈ کے لوگ نسبتاً کم تمباکو نوشی کرتے ہےں تاہم اسکے باوجود حکومت کا محکمہ صحت تمباکو نوشی مزےد کم کروانے کے لئے احسن اقدامات کروا رہا ہے۔قارئےن۱ مےں انتہائی معذرت خواہ ہوں کہ مےں سوئٹزرلےنڈ کے بہت سارے شعبے جو اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہےں انکا زکر اس آرٹےکل مےں نہےں کر سکا البتہ وقتاً فوقتاً اس ملک کے مختلف شعبوں کے بارے مےں مفصل تحرےرےں آپ تک پہنچاتا رہوں گا۔قارئےن۱ آخر مےں آپ کو بتاتا چلوں کہ ہر سال ےکم اگست سوئٹزرلےنڈ کے شہرےوں کے لئے انتہائی خوشی کا دِن ہوتا ہے،تمام شہری اِس دِن ملک کے بےشتر حصوں مےںعوامی مقامات پر اکٹھے ہوکر اپنے ملک کی آسٹرےا کے ہاتھوں آزادی کے بارے مےںتقرےرےں سنتے ہےں،ےہ دِن ملک کی مےونسپل کارپورےشنز مےں بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناےا جاتا ہے،بہت سارے مقامات پر آتشبازی کا اہتمام بھی کےا جاتا ہے ۔ملک بھر مےں بچے ،بوڑھے،عورتےں اور جوان سبھی اپنے قومی دِن کی خوشی مناتے نظر آتے ہےں ،کوئی موم بتےاں جلا کر روشنی کر رہا ہے تو کوئی اپنے ملک کا جھنڈا لہرا رہا ہے،کوئی آتشبازی کر رہا ہے تو کوئی بےکرےوں سے کےک بنوا کر اس پر سوئٹزرلےنڈ کا جھنڈا بناتے ہوئے عوام کے منہ مےٹھے کرا رہا ہے۔دنےا بھر مےں سوئس سفارت خانے اپنے ملک کا قومی دِن منانے کے لئے سادہ تقارےب مناتے ہےں ۔مےں اپنی طرف سے پاکستان مےں تعےنات سوئس سفےر جنابCHRISTOPH BUBB کو اس قومی تہوار پر دل کی گہرائےوں سے مبارکباد پےش کرتا ہوں۔