اب ملکہء برطانیہ بھی فیس بُک پر

اب ملکہء برطانیہ بھی فیس بُک پر


برطانوی شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم فیس بک اپنے پرستاروں کے لئے ‘فین پیج’ شروع کررہی ہیں۔

84 سالہ برطانوی ملکہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملکہ کے فیس بک فین پیج پر ملکہ کی مصروفیات کی تازہ ترین ویڈیوز ، تصاویر اور خبریں شامل  کی جائیں گی۔ ملکہ کے علاوہ ولی عہد شہزادہ چارلس اور ان کے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کے بارے میں تفصیلات بھی اس پیج پر دستیاب ہوں گی۔

ملکہ کے فین  پیج کو جوائن  کرنے والے فیس بُک صارفین بکنگھم پیلس کے نام پیغامات کے علاوہ اپنے تبصرے بھی روانہ سکیں گے۔ بیان کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی مصروفیات بھی اس سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔

سابقہ دن کی مصروفیات کی تفصیلات پر مشتمل سرکلر  سن 1803 میں اس وقت کے بادشاہ جارج سوم نے بھی جاری کرنے کا آغاز کیا تھا، مگر اس کی وجہ اخبارات کی غلط رپورٹنگ تھی۔

تاہم اس فیس بُک پیج پر ملکہ کو ‘Poke’نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ یہ ملکہ کا پروفائل پیج نہیں ہے۔ بکھنگم پیلس کی طرف سے ملکہ کی نئی ٹیکنالوجی سے جڑے رہنے کی خواہش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ برطانوی ملکہ بلیک بیری سمارٹ فون اور آئی پوڈ بھی استعمال کرتی ہیں۔ شاہی خاندان سے وابستہ حکام کے مطابق ملکہ کی طرف سے پہلی ای میل1976 میں بھیجی گئی تھی۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کا  پہلے سے ہی تصاویر شیئر کرنے والی ویب سائٹ فلکر پر اکاؤنٹ موجود ہے۔ اس کے علاوہ شاہی خاندان نے سال2009  میں ٹویٹر بھی جوائن  کیا، جبکہ یوٹیوب پر ویڈیو چینل بھی سال 2007ء سے موجود ہے۔

بشکریہ ڈی ڈبلیو ڈی

urduskywww.urdusky.com
Comments (1)
Add Comment
  • Afzal Khan

    Ye akhbaar bahut pasand aya.
    Afzal

  • Afzal Khan

    Ye akhbaar bahut pasand aya.
    Afzal