URDUSKY || NETWORK

کنٹینر پر موجود5 خاندان ملک پر حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پاکستان پرحملہ آورہیں

34

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کنٹینرپروہ 5خاندان ہیں جوملک پرحکمرانی کرتے رہے،اب یہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پاکستان پرحملہ آورہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کنٹینرپروہ 5خاندان ہیں جوملک پرحکمرانی کرتے رہے، مفتی محمودخاندان،اچکزئی خاندان،ولی خان خاندان کنٹینرپرہے،بھٹوخاندان اورشریف خاندان بھی کنٹینرپرموجود ہے،فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناہے کہ اب یہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پاکستان پرحملہ آورہیں۔