URDUSKY || NETWORK

پنجاب آنے سے روکا گیا،جلسے سے انقلاب کا آغاز ہوگیا،الطاف حسین|اردو سکائی اخبار 10 اپریل 2011

143
پنجاب آنے سے روکا گیا،جلسے سے انقلاب کا آغاز ہوگیا،الطاف حسینPakistan-News
Updated at 1830 PST
لاہور . . . . . ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان کے لیے مثبت تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں پنجاب کے عوام پاکستان کوظلم اورکرپشن سے آزاد دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ، سب دیکھ لیں کراچی اور پنجاب میں کوئی فرق نہیں، انھوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور فٹبال اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا، انھوں نے اس مو قع پر اپنے مخصوص انداز میں ایک دو تین کہا کہ جس پر جلسے میں موجود ہزاروں افراد بالکل خاموش ہوگئے،الطاف حسین نے کہا کہ خاموشی کے مظاہرے نے بتا دیا ہے کہ الطاف حسین پنجاب میں آگیا ہے،ہمیں پنجاب میں آنے سے بہت روکا گیا،آج کاجلسہ پاکستان کی تقدیربدلنے کے لیے انقلاب کاآغازہے،ایم کیوایم پنجاب میں آگئی اورچھاگئی،الطاف حسین نے کہا کہ انقلاب کواسٹیبلشمنٹ سمیت دنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، میں لیڈرنہیں،آپ میں سے ہوں،مجھ پرپنجابیوں،پٹھانوں کے مخالف ہونیکاالزام لگایا گیا، میں ملکی دولت لوٹنے والوں کا دشمن ہوں اور کسی کا نہیں، پاکستان کی پالیسیاں امریکا اوربرطانیہ بناتے ہیں ،یہ کیسی آزادی ہے جب چاہے کوئی ڈرون سے حملے کردیتاہے، انھوں نے کہا کہ اگرہم اپنے پروگرام پرعمل نہیں کرسکے تواقتدارچھوڑ دینگے،ایم کیوایم وہ تبدیلیاں لائے گی جوشہریوں کیلیے مفید ہونگی، میٹرک تک مفت تعلیم ہر شہری کیلیے لازم قراردیں گے ، بچوں سے مشقت کرانے والوں کیلیے پارلیمنٹ سے سزا منظور کرائینگے،انھوں نے کہا کہ تعلیم کامعیار دہرا نہیں بلکہ ملک بھر میں یکساں ہوگا ، صحیح جمہوری ملک بنانے کیلیے وڈیرانہ نظام ختم کردیا جائیگا، حقیقی خود مختاری پر مبنی آزاد خارجہ پالیسی بنائی جائیگی ، آئی ایم ایف اوردیگر اداروں سے قرض لینا بند کردینگے ،اس موقع پر شرکاء جلسہ مسلسل ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ایم کیو ایم کے بانی نے مزید کہا کہ گھریلوصنعتیں لگانے کیلیے چھوٹے قرضے دیے جائیں گے ملازمتیں نہ رکھنے والے افرادکو بے روزگاری الاؤنس دینگے ،اقلیتوں کومسلمانوں کے برابر حقوق اور درجہ حاصل ہوگا ،خواتین کیلیے موجود امتیازی قوانین ختم کردیے جائینگے،کاروکاری، وٹہ سٹہ اور قرآن سے شادیوں پرپابندی لگائیں گے،ایم کیوایم کیجانب سے کوئی جاگیرداراور وڈیرہ رکن اسمبلی نہیں بنا،کارکنوں پرظلم ہواتووڈیرے سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں ،احتساب کاایساادارہ بنے گاجس میں ایمان دار لوگ شامل ہونگے، عدالتوں کو مکمل خودمختار بنایا جائیگا ،جنوبی پنجاب میں ہونیوالی زیادتیوں کاازالہ کیا جائیگا ،مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرائینگے،موروثی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کردینگے ،مزارعین اورہاریوں پرظلم کرنیوالوں کوسخت سزائیں دی جائینگی،بلوچستان کامسئلہ طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کیاجائیگا ،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صنعتیں بند پڑی ہیں ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا ملک سے خاتمہ کردیں گے ،انھوں نے کہا آخر میں پنجاب کے عوام سے کہا کہ اگر وہ اپنی حالت بدلناچاہتے ہیں تومیراہاتھ تھام لیں۔
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت یکجا ہے،وزیر اعظم گیلانی
Updated at 1855 PST
اسلام آباد . . . . . وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی قیادت مخلص اور یکجا ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے جیسے مسائل کے حل کیلئے آئندہ بجٹ میں تمام قومی جماعتوں سے
جاپان: تابکارپانی کو سمندر میں ڈالنے کا عمل آج مکمل ہوجائیگا
Updated at 1645 PST
ٹوکیو . . . . . جاپان کے فوکوشیما پاور پلانٹ سے تابکار پانی کو سمندر میں ڈالنے کا عمل آج مکمل ہوجائے گا ۔ جاپانی انجینئرز کو امید ہے کہ تابکار پانی کے سمندر میں اخراج کا آج آخری دن ہوگا ۔ اس کے بعد انتہائی
مقبوضہ کشمیر: مولانا شوکت شاہ کے قتل پر دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
Updated at 1600 PST
سری نگر . . . . . مقبوضہ کشمیر میں معروف عالم دین اور جمعیت اہل حدیث کے سربراہ مولانا شوکت احمد شاہ کے قتل کیخلاف آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین
مقبوضہ کشمیر: مولانا شوکت شاہ کے قتل پر دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
Updated at 1600 PST
سری نگر . . . . مقبوضہ کشمیر میں معروف عالم دین اور جمعیت اہل حدیث کے سربراہ مولانا شوکت احمد شاہ کے قتل کیخلاف آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے دی
کترینہ نے پریانکا کے ’پر ‘کتر دیئے، دوستانہ کے سیکوئل سے آؤٹ
Updated at 1545 PST
ممبئی . . . . بالی وڈ فلم دوستانہ میں دیسی گرل پریانکا نے لوگوں کے دلوں میں خوب جگہ بنالی،اب فلم کاسیکوئل بھی بننے جارہاہے،لیکن اس میں ،پریانکا نہیں بلکہ کترینہ،اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔فلم دوستانہ میں ابھیشیک اور جان ابراہام نے دوستی کی عجیب مثال پیش کی
باجوڑ ایجنسی: اہم کمانڈربہرام خان سمیت پانچ شدت پسند گرفتار
Updated at 1530 PST
خار . . . . باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے اہم شدت پسند کمانڈر بہرام خان سمیت پانچ شدت پسندوں کوگرفتارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہل کاروں نے خفیہ اطلاع پر گذشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقے گڑھی گال میں کارروائی کی ۔ مزاحمت پر ایک شدت پسند
نیم قبائلی علاقے جواکئی سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی
Updated at 1515 PST
کوہاٹ . . . . نیم قبائلی علاقے ایف آر جواکئی میں شدت پسندوں کی دھمکیوں اور حملوں کے بعد ہزاروں قبائلیوں نے کوہاٹ کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریباً پچاس ہزار افراد پر مشتمل ایف آر جواکئی کا علاقہ کئی ہفتوں سے شدت
آئی پی ایل، آج دہلی کا مقابلہ ممبئی سے اور پونے کا پنجاب سے ہوگا
Updated at 1110 PST
نئی دہلی…انڈین پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں دہلی ڈیر ڈیولز اور ممبئی انڈینز آج اپنی مہم کا آغاز کریں گی تو کئی بڑے کھلاڑی مد مقابل ہوں گے۔ ممبئی انڈینز میں تو ماضی کی ٹیم کا کچھ عکس نظر آرہا ہے لیکن دہلی کی نئی نظر آنے والی ٹیم
Updated at 1910 PST پی پی چا ر بار منتخب ہوئی لیکن رو ٹی ،کپڑا، مکا ن کا وعدہ ادھورا رہا، منور حسن
Updated at 1845 PST سندھ میں اکثریت کو اقلیت بنانے کی سازش کی جارہی ہے،ایاز پلیجو
Updated at 1825 PST لیبیا:اجدابیہ میں لڑائی،حکومت مخالف4 افراد ہلاک
Updated at 1815 PST بھارت آئندہ ہفتے29 پاکستانی قیدیوں کورہا کرے گا
Updated at 1800 PST قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس کل سے شروع گا
Updated at 1745 PST لاہور، ملتان میں مزاروں پر دہشت گردی کی کارروائی کا خدشہ
Updated at 1730 PST خوراک میں سبزیوں کا زیادہ استعمال بینائی کیلئے مفید ہے،تحقیق
Updated at 1715 PST بجلی کا بحران شدید،شارٹ فال3 ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا
Updated at 1700 PST بھارتی آرٹسٹ بے وزنی کے عالم میں پینٹنگ کرنیوالی پہلی خاتون بن گئی
Updated at 1630 PST خواتین متوازن غذا اور ورزش سے کمر درد پرقابو پاسکتی ہیں،طبی ماہرین
Updated at 1615 PST جیو سوپر پر پابندی غلط ہے،حافظ حسین احمد
Updated at 1500 PST موجودہ نظام کو نظام کہنا بھی جمہوریت کی توہین ہے،طاہر القادری
Updated at 1445 PST شہبازشریف کا صبح ساڑھے 7بجے بھٹہ چوک کینٹ کااچانک دورہ
Updated at 1430 PST راولپنڈی: چارروز قبل اغواہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی لاش برآمد
Updated at 1415 PST پشاور:ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا،تحریک انصاف کی تیاریاں مکمل
Updated at 1400 PST پشاور:ایک شخص اغوا، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں دو افراد زخمی
Updated at 1345 PST پشاور میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
Updated at 1335 PST شیخوپورہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی ریلی
Updated at 1320 PST لاہور: گھریلو ناچاکی پرمحنت کش نے بیوی کو قتل کر دیا
Updated at 1305 PST لاہور: شاہدرہ میں کارخانہ میں آگ لگ گئی، دومزدور ہلاک
Updated at 1245 PST لاہورہائیکورٹ بار کے جنرل ہاؤس کا اجلاس11اپریل کوطلب
Updated at 1225 PST تربیلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم،سطح ڈیڈ لیول پر برقرار
Updated at 1200 PST جڑواں شہروں،کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارش
Updated at 1130 PST فیصل آباد ،ایک ہی خاندان کے 3افراد نے خود کشی کر لی
Updated at 1045 PST درد کو دور کرنے کیلئے مراقبہ انتہائی مؤثر ہوسکتا ہے،امریکی تحقیق
Updated at 1030 PST لاہور:گیس کے غبارے بھرنے والی ٹنکی پھٹنے سے ایک شخص ہلاک
Updated at 1010 PST سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں جھڑپ،7شدت پسند ہلاک
Updated at 0930 PST تابکاری کے پھیلاوٴ پر جاپانی پاور کمپنی کی معذرت
Updated at 0900 PST شانگلہ میں پک اپ کھائی میں جاگری، 3افراد جاں بحق
Updated at 0745 PST یمن،سیکیورٹی فورسزکی مظاہرین پرفائرنگ، متعددافرادزخمی
Updated at 0600 PST پاک امریکامشترکہ انٹیلی جنس آپریشن اب تک بحال نہ ہوسکا
Updated at 0545 PST کراچی :معروف تاجر کے قریبی رشتے دار کو اغوا کرنیکی کوشش ناکام
Updated at 0430 PST کراچی : مغویآئل ٹینکر ڈرائیوربازیاب، دو ملزمان گرفتار
Updated at 0345 PST ایران،شام،پاکستان،شمالی کوریا کی نظریں سوئس ٹیکنالوجی پرتھیں،وکی لیکس
Updated at 0345 PST لیبیا:مصراتہ پرسرکاری فوج کے حملے میں 30افرادہلاک

بشکریہ جنگ