URDUSKY || NETWORK

نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست،اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب

40

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پروزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اورسماعت4بجے تک ملتوی کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آج ہی کوئی نمائندہ مقرر کرکے 4 بجے بھجوائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،دوران سماعت نوازشریف کی صحت سے متعلق نئی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ڈویژن بنچ نے اس معاملے کومنگل کیلئے رکھاہے،کل بھی آپ آئے تھے آج کونسی جلدی ہے،وکیل نوازشریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو دل کامعمولی دورہ پڑا ہے،نواز شریف کو 24اور25 اکتوبرکی درمیانی شب کو سینے میں درد ہوا،کل کے بعد نوازشریف کی طبیعت مزیدخراب ہوئی ہے،وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جان کوخطرہ ہے،عدالت نے کہا کہ رپورٹ میں تحریرہے نوازشریف کی طبیعت تشویشناک ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیافریقین نے مخالفت کی؟ ،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ فریقین نے زیادہ مخالفت نہیں کی،وکلانے لاہورہائیکورٹ فیصلے کی کاپی عدالت پیش کردی ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ملزم کا جیل میں خیال رکھنا حکومت کا کام ہے، سزایافتہ قیدی کے معاملے میں صوبائی حکومت کواختیارہے کہ وہ سزا معطل کرسکتی ہے،عدالت نے کہاکہ یہ بتائیں میڈیکل بورڈکی رپورٹ میں کیاایمرجنسی ہے؟وکیل عطا تارڑ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہم نے درخواست میں لگایا ہے،نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کیا کہتی ہیں؟چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا کل کے بعد کسی نئے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آئی؟چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ فریقین اورپنجاب حکومت کوبلاکرپوچھ لیتے ہیں،ایسی صورت میں یہ معاملے عدالت نہیں آنے چاہئیں۔اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزامعطلی کی درخواست پر سماعت 4بجے تک ملتوی کردی۔