URDUSKY || NETWORK

فیاض چوہان پی پی 17 اور فردوس عاشق این اے 70 سے الیکشن لڑینگے

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں فیاض چوہان اور فردوس عاشق اعوان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

69

سابق وزیر فیاض چوہان نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 17 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا نعرہ ہے ملک کی ترقی اوربہتری کیلئےکام کرنا ہے، الیکشن میں مضبوط جماعت سامنے آئے گی جو عوام کیلئے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 جنوری2021 میں سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کیا تھا،کل ٹرمپ کو نااہل قراردیا گیا، پاکستانی ٹرمپ کے دور میں بھی حملے کیے گئے، اب انتظار کرنا ہوگا کہ پاکستانی ٹرمپ کو کب سزا سنائی جائے گی۔

دوسری جانب آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 70 سیالکوٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے،  فردوس عاشق کل حلقے کے ریٹرننگ افسرکو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔

بشکریہ: انٹرنیٹ، سوشل میڈیا