URDUSKY || NETWORK

کوئٹہ:بم دھماکے میں10ہلاک،20سے زائد زخمی|اردو اخبار 31 اگست 2011

188
کوئٹہ:بم دھماکے میں10ہلاک،20سے زائد زخمیpakistan-news
Updated at 1150 PST
کوئٹہ…کوئٹہ میں زور دار بم دھماکے میں تین خواتین سمیت دس افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ سی سی پی او کوئٹہ احسن محبوب کے مطابق دھماکہ گلستان روڈ پر کار میں ہوا، سی سی پی او کے مطابق دھماکہ خود کش حملہ تھاجس میں خود کش حملہ آور دھماکہ سے بھری گاڑی قریب میں عید گاہ سے ٹکرانا چاہتا تھا کہ اس اثناء میں گاڑی میں دھماکہ ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں تقریبا پچیس کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ اس کی زد میں آکر پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد قریب میں کھڑی دس گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قریب میں دو گھروں کی چھتیں اور دیواریں بھی گر گئیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا، جہاں پانچ مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دوسری جانب بلوچستان شیعہ کانفرنس، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، مجلس وحدت مسلمین ، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور تحفظ عزاداری کونسل نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، مجلس وحدت مسلمین اور تحفظ عزاداری کونسل نے واقعہ کے خلاف سات روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی جانب سے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
شاہ رخ کی جانب سے بھرپور عید ملن پارٹی کا اہتمام
Updated at 1335 PST
ممبئی…بالی وڈ کے کنگ ،شاہ رخ خان خوشی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، اوراسے بھرپورطریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔ اسی لیے آج انھوں نے اپنے گھر بہت بڑی عید پارٹی کا اہتمام کیا ہے ،کئی ماہ سے اپنے نئے پروجیکٹ’را،ون‘ میں دن رات مصروف ،کنگ خان جب …
ماسکو : پارک میں کھانوں کے میلے کا انعقاد
Updated at 1320 PST
ماسکو…این جی ٹی…روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ دنوں کھانوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا۔ماسکو کے گورکی پارک میں ہونے والے اس میلے میں ماسکو کے مشہور و معروف ریستورانوں کے شیفس نے اپنا مخصوص مینوز کے ساتھ شرکت کی۔ ایک مقامی میگزین کے تحت منعقد کیے گئے اس …
برطانیہ:5ویں سالانہ شوربہ ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
Updated at 1310 PST
لندن…این جی ٹی…برطانوی کاؤنٹی لنکا شائر میں سالانہ شوربے میں ہونے والی پانچویں ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی مرد و خواتین شرکاء نے فینسی ملبوسات زیبِ تن کرکے حصہ لیا۔14فٹ بڑے پول میں ایک ہزار لیٹر شوربے کی ایک انچ گہری تہہ بچھائی گئی جس …
چڑیا گھر میں تنہائی کی شکار بیوہ بن مانس کو ساتھی مل گیا
Updated at 1300 PST
بیونس آئرس …این جی ٹی …ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں آج کل چڑیا گھر انتظامیہ مختلف بن مانسوں کی تنہائی اور اکیلا پن دور کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں گذشتہ دنوں ایک چڑیا گھر میں موجود بیوہ بن مانس کی تنہائی دور کرنے کے …
 Updated at 1640 PSTچہرے نہیں نظام بدلنے کا وقت آگیا ہے،شہبازشریف
 Updated at 1630 PSTالطاف حسین کی جانب سے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت
 Updated at 1620 PSTایران، بھارت، یورپ اور انڈونیشیا میں بھی عید
 Updated at 1600 PSTبول کے چرچے بھارت میں
 Updated at 1540 PSTروس میں مضبو ط ترین مر د کے مقابلے کا انعقاد
 Updated at 1530 PSTڈی جی خان،شمالی بلوچستان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
 Updated at 1450 PSTوزیر اعظم کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت
 Updated at 1410 PSTملا ئشیا کے روایتی تہوار میں لوگوں کوفرضی جہنم کی سیرکر ائی گئی
 Updated at 1325 PSTٹھٹھہ، غلام علی میں مسجدکی چھت گرنے سے20افراد زخمی
 Updated at 1250 PSTگلوکار عطا محمد خان نیازی کا چھوٹابھائی جاپان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل
 Updated at 1245 PSTکراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
 Updated at 1220 PSTیو ایس اوپن،نڈال اور جوکووچ دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے
 Updated at 1135 PSTامریکا نے وکی لیکس کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا
 Updated at 1110 PSTملک بھر میں عید، چھوٹے بڑے مقامات پر اجتماعات
 Updated at 1040 PSTکوئٹہ:گلستان روڈ پر کار پارکنگ میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد5ہوگئی
 Updated at 1005 PSTکوئٹہ:گلستان روڈ پر دھماکا،2ہلاک،7 زخمی
 Updated at 0615 PSTملک بھر میں عیدالفطرمذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے
 Updated at 0515 PSTلیبیا: قذافی کی خاتون محافظ پکڑی گئی
 Updated at 0430 PSTچیچنیا: گروزنی میں دوخودکش حملے،8افراد ہلاک،18زخمی
 Updated at 0315 PSTسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسلادھاربارشیں،نشیبی علاقے زیرآب
 Updated at 0300 PSTعید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں گہماگہمی عروج پر
 Updated at 0245 PSTوینس فلم فیسٹول کی رنگینیاں کل سے شروع ہونگی

بشکریہ جنگ