URDUSKY || NETWORK

آج سے حکومت کی تباہی کا آغاز ہوگیا ہے،الطاف حسین|اردو سکائی اخبار 26 جون 2011

143
آج سے حکومت کی تباہی کا آغاز ہوگیا ہے،الطاف حسین
Updated at 1920 PST
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکن آزادکشمیر میں انتخابات دوبارہ کرانے کیلیے درخواست دائرکریں،آج کے انتخابات کیخلاف ایم کیوایم کے کارکن عدالتوں کادروازہ کھٹکھٹائیں،ہمیں کڑے وقت میں حکومت کاساتھ دینے پریہ صلہ دیاگیا،آج سے حکومت کی تباہی کا آغاز ہوگیا، انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شام کو نائن زیرو کے قریب ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا، جس میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور یہ ورکرز اجلاس سے زیادہ ایک بڑے جلسہ کا منظر پیش کررہا تھا، واضح رہے کہ یہ خطاب کراچی کے علاوہ حیدرآباد اور لاہور میں براہ راست سناگیا۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ یہ غنڈہ گردی93ء میں نصیراللہ بابرنے کی تھی،ہمیں موجودہ حکومت کے ساتھ چمٹے رہنے پرباربارطعنے دیے گئے،خداکی قسم ہم دل پرپتھررکھ کرحکومت کاساتھ دیتے رہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ ان جھرلو انتخابات کانوٹس لیں اور آئین اور قانون کو حرکت میں لائیں،پی پی حکومت بدمعاش ہے، ایم کیو ایم کو ریاستی جبر سے ختم کرنے کی سوچ کبھی پوری نہیں ہوگی،کشمیریوں کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال کر انکا جمہوری حق سلب کرلیا گیا۔الطاف حسین نے کہا کہ آزادکشمیرانتخابات کومشکوک نہیں بلکہ ناقابل قبول بنادیاگیا،ہمیں کہاگیاآپ ایک نشست پرالیکشن لڑیں اورایک پیپلزپارٹی کودیدیں،قائد تحریک نے کہا کہایم کیو ایم نے ہرمشکل وقت میں موجودہ حکومت کاساتھ دیا،کیا حکومت نے بینظیربھٹوکے قاتلوں کوگرفتارکرلیا،آزادکشمیرکاآج کاالیکشن حکومتی طاقت کے بل پرہواہے،یہ انتخابات مکمل طورپرغیرقانونی اورغیرآئینی ہیں،انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری نہیں آمریت سے بدترہے،ایم کیوایم کوکشمیرانتخابات سے دوررکھ کرآمریت کی یادتازہ کردی گئی،موجودہ حکومت نے جمہوری روایات کاجنازہ نکال دیا،حکومت نے حلیف کی پیٹھ میں خنجرگھونپ کرآمریت کی یادتازہ کردی،آئندہ 26جون یوم مذمت کے طورپرمنایاجائیگا،موجودہ حکومت نے انتخابات کے بائیکاٹ پرمجبورکیا،انھوں نے کہا کہ کیاصدرزرداری کوصدارت کیلیے نامزدکرناہماراجرم تھا،حکمرانوتیرتلواریں تیزکرلوہمارے سینے تیارہیں،الطاف حسین نے کہا کہ انتخابات کالعدم قراردیکردوبارہ کرائے جائیں،موجودہ حکومت کودیکھ کرذوالفقارعلی بھٹواوربینظیرکی روح تڑپ رہی ہوگی،حکومت نے اپنے اتحادی سے بیوفائی کی،جمہوری فکررکھنے والے حکومت کی غنڈہ گردی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،الطاف حسین نے اس موقع پر جمہوری قوتو ں کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے توایک ایک کرکے سب کیخلاف کارروائی ہوگی،انھوں نے کہا کہ حکومتی شخصیت قسم کھاکرمجھے کہتی رہی ہم دھوکانہیں دینگے،آج وہی شخصیت کہہ رہی ہے رینجرزکی نفری نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے،ایم کیوایم حکومت سے الگ ہوجاتی توخداکی قسم حکومت آج اقتدارمیں نہ ہوتی۔
Updated at 1910 PSTسوئمنگ پول میں گرنیوالے نا بینا گھوڑے کو کرین کی مدد سے نکال لیا گیا
Updated at 1900 PSTاپنے نگران پر قیلولہ کرتی شیرنی
Updated at 1830 PSTرواں مالی سال مہنگائی کی شرح 14سے زائد، بجلی 24فیصد مہنگی
Updated at 1815 PSTجنوبی کوریا نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی جیت لیا، پاکستان کی تیسری پوزیشن
Updated at 1615 PSTلاہور:ووٹنگ کے دوران ہنگاموں کیخلاف پیپلز پارٹی کا دھرنا
Updated at 1600 PSTخطے میں منشیات کا مسئلہ امریکا کی وجہ سے ہے، ایرانی صدر کا الزام
Updated at 1530 PSTآزاد کشمیر انتخابات: امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم
Updated at 1500 PSTالیکشن میں ہنگامہ آرائی،گورنر کی وزیراعلیٰ کونوٹس لینے کی ہدایت
Updated at 1430 PSTآزادکشمیرانتخابات، کئی علاقوں میں گڑبڑ، فائرنگ اورہنگامہ آرائی
Updated at 1400 PSTملتان : قدافی پولیس چوکی میں بم دھماکے سے6 افراد زخمی
Updated at 1340 PSTآزاد کشمیر انتخابات : ایل اے37ویلی 2 کے انتخابات ملتوی
Updated at 1320 PSTچین :رواں برس کا 5واں سمندری طوفان میاری ساحل سے ٹکرا گیا
Updated at 1300 PSTامریکا:ڈکوٹا کے دریائے سوریز میں نچلے درجے کا سیلاب
Updated at 1245 PSTسیاسی دباوٴکے سبب عوام کا تفتیشی اداروں سے اعتماداٹھ گیا،چیف جسٹس
Updated at 1220 PSTکراچی،ڈیفنس فائرنگ واقعے میں11افراد گرفتار
Updated at 1150 PSTکراچی میں12گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ،شہری بے حال
Updated at 1120 PSTآزادکشمیرقانون سازاسمبلی کیلئے پولنگ،بعض جگہوں پر ہنگامہ آرائی
Updated at 1055 PSTآئیفاایوارڈز میں سلمان خان کی دبنگ نے5ایوارڈز جیت لیئے
Updated at 1030 PSTڈی آئی خان، تھانے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی
Updated at 0900 PSTآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیئے ووٹنگ جاری
Updated at 0800 PSTشام میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک
Updated at 0745 PSTرابطہ کمیٹی نے آج ملک بھر میں کارکنان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
Updated at 0730 PSTلاہور:رات گئے ماڈل ٹاوٴن میں مشکوک افراد کیخلاف سرچ آپریشن
Updated at 0715 PSTحافظ آباد: زمین کے تنازع پر نوجوان قتل،لواحقین کا احتجاج
Updated at 0630 PSTچینی وزیراعظم وین جیا باؤ کی برطانیہ آمد
Updated at 0500 PSTکراچی:بنگلے میں فائرنگ، اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5افراد ہلاک،9زخمی
Updated at 0430 PSTمصر:سیاحت کے فروغ کیلئے نوجوان شیر کے پنجرے میں
Updated at 0330 PSTآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آج ہوں گے
Updated at 0300 PSTکراچی : ڈیفنس میں جاری تقریب میں فائرنگ، 4افراد ہلاک ،7زخمی
Updated at 0245 PSTڈبلن:پاکستان نے آئرلینڈ کو ہرا کر چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

بشکریہ جنگ