URDUSKY || NETWORK

کپاس کے کاشتکار موجودہ بارشوں سے فصل کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کریں

104

جھنگ(سید عد نا ن نو ر)کپاس کے کاشتکار موجودہ بارشوں سے فصل کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کریں اس مقصد کے لئے کپاس کے کھیتوں کے چاروں اطراف کھائی کھود کر بارش کا پانی اس میں ڈال کر اپنی قیمتی فصل کو محفوظ بنائیں۔یہ مشورہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت(توسیع)یوسف حسن تتلہ نے اپنے ایک بیان میں دیا۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں مزیدبارشوں کا امکان ہے لہذا کاشتکار کپاس کی فصل کی حفاظت کے لئے چوکس رہتے ہوئے ضروری انتظامات کریں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کر کے مناسب ادویات کا سپرے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ ہمہ وقت تیار ہے کسی قسم کی معلومات کے لئے ان کے آفس کے فون نمبر047-9200298پر رابطہ کیا جاسکتا ہے