کراچی اور حیدرآباد میں ریلوے ٹریک پردھماکے،2 افراد زخمی
کراچی. . … . . .کراچی اور حیدرآباد میں ریلوے ٹریک پر2 دھماکوں میں2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین سروس معطل ہوگئی۔کراچی میں میں بلوچ کالونی کے قریب ریلوے ٹریک پر2دھماکے ہوئے جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حیدرآباد میں حسین آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر2 دھماکے ہوئے ۔دونوں مقامات پرریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ۔ایس ایس پی جمشید ٹاؤن کراچی عامر فاروقی کے مطابقبلوچ کالونی کے قریب اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک پر 2دھماکے ہوئے جن سے ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ متاثر ہوا جبکہ2 افرادزخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکوں کی نوعیت جانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔دھماکوں کے بعد کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ہزارہ ایکسپرس روک لی گئی ہے ۔ امدادی ٹیمیں ،پولیس اور رینجرز کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب حیدرآباد میں حسین آباد کے علاقے میں بھی ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے تاہم واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا