URDUSKY || NETWORK

پی آئی اے ملازمین کا احتجاج آج بھی جاری،متعدد پروازیں منسوخ

78

پی آئی اے ملازمین کا احتجاج آج بھی جاری،متعدد پروازیں منسوخ
اسلام آباد…ترک ایئرلائن سے فضائی روٹس کے مجوزہ معاہدے اور ایم ڈی ، پی آئی اے کے خلاف ، قومی ایئرلائنز کے ملازمین کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات بھر اور صبح کو پی آئی اے کی کوئی پرواز روانہ نہ ہوسکی ، رات کو ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 219 منسوخ کردی گئی، اسی طرح کراچی ، لاہور، ملتان، گلگت اور چترال جانے والی پی آئی اے کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ، ایئرپورٹ پر سکیورٹی انتظامات کیلئے اے ایس ایف کے ساتھ رینجرز کے اہل کار تعینات ہیں جبکہ دیگر ایئرلائنز کے مسافروں اور ڈیوٹی دینے والے اہل کاروں کو مکمل شناخت کے بعد ایئرپورٹ داخل ہونے دیا جارہا ہے، پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین ، دن کے آغاز پر ایئرپورٹ کے باہر اکھٹے ہوئے اور احتجاج کا عمل پھر شروع کردیا، اس کی وجہ سے ایئرپورٹ کی بیرونی سڑک پر ٹریفک جام کی صورت حال رہی۔