URDUSKY || NETWORK

غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع ہے

24

حماس کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر قطر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا۔

اس سے قبل حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دیا تھا۔

ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا تھا کہ ہم جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، حماس نے اپنا مؤقف قطر کے بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچا دیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے یرغمال عورتوں اور بچوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہداء میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔