URDUSKY || NETWORK

صدر حسنی مبارک نے استعفیٰ دیدیا،اقتدار فوج کے حوالے

84
صدر حسنی مبارک نے استعفیٰ دیدیا،اقتدار فوج کے حوالے

Updated at 2105 PST
قاہرہ…مصر میں گذشتہ 18روز سے جاری غیر یقینی صورتحال اس وقت ختم ہوگئی جب پاکستان کے وقت کے مطابق جمعہ کی رات نو بجے صدر حسنی مبارک نے شدید عوامی دباؤ پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، حسنی مبارک کا پیغام نائب صدر عمر سلیمان نے پڑھ کر سنایا، اس اعلان کے ساتھقاہرہ کے التحریر چوک پر اس وقت جشن کا سماں پیدا ہوگیا،جہاں تبدیلی کے محرک نوجوان،طالبhusni-mubarak-egypt-president1 علم، ورکرز اور عوام اپنی فتح پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں، مظاہرین مصرآزاد ہوگیا کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ اسی قسم کا جشن مصر بھر میں منایا جارہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر مبارک نے اقتدار مصری فوج کے حوالے کردیا ہے۔اس طرح صدر مبارک کا تیس سالہ دور اقتدار اپنے انجام کو پہنچا، واضح رہے صدر حسنی مبارک نے اکتوبر 1981میں صدر انورالسادات کے فوجی پریڈ کے دوران قتل ہونے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔دریں اثناء صدر مبارک کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیل سمیت کئی عرب ملکوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔