URDUSKY || NETWORK

شہادت قبول ہے،مظاہرین کو چوہوں کی طرح مار دیں،معمر قذافی

101
شہادت قبول ہے،مظاہرین کو چوہوں کی طرح مار دیں،معمر قذافی

Updated at 2135 PST
طرابلس…لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی نے کہا ہے کہ شہادت کی موت قبول ہے،ملک چھوڑ کر نہیں جائوں گا، سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں لیبیا کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہمیں اس گھرسے مخاطب ہوں جہاں پر40بمبارطیاروں نے حملہ کیاتھا، انہیں اپنے والدکی طرح شہادت قبول ہے۔میراخاندان شہیدوں سے بھراپڑاہے،دادا،والد،چچانے اس سرزمین کیلئے جانیں دیں میں بھی خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا ملک چھوڑ کر نہیں بھاگوں گا۔ابھی تک سختی نہیں کی لیکن اب گولیاں استعمال کرینگے،فوج اورپولیس بغاوت کرنیوالوں کوسختی سے کچل دیں۔کیاتم چاہتے ہوکہہم پربھی بم باری ہو ۔کیاہم اسامہ بن لادن اورایمن الظواہری کے پیروکارہیں ،کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تمہاراملک افغانستان یاپاکستان بن جائے؟قذافی کے خاندان پرجب امریکانے حملہ کیااسوقت Libya_Protests_kernal_qaddafiخاموشی کیوں تھی،ہم نے امریکا،برطانیہ اورنیٹوکامقابلہ کیا،ہتھیارڈالنانہیں جانتے۔ہم نے بن غازی میں امریکاکے5فوجی اڈوں پرقبضہ کیاتھا،ہم نے امریکاسمیت متعددسامراجی قوتوں کویہاں شکست دی۔اگرآپ معمرقذافی سے محبت کرتے ہیں توکل میری حمایت میں باہر نکلیں۔میری حمایت میں نکلنے والے گمراہوں سے خودنمٹیں اور انہیں چوہوں کی طرح مار دیں ،کل سے نہیں بلکہ آج رات سے گھروں سے باہرنکلو،تخریب کاروں کاصفایا کردو۔لیبیاکانام فخرسے لیاجاتا ہے اسکونیچے کرنے کی کوشش مت کرو،کچھ لوگ لیبیا کا امیج خراب کر رہے ہیں۔