URDUSKY || NETWORK

سوات اور دیر کی سرحد پر کارروائی،11شدت پسند ہلاک

53
سوات اور دیر کی سرحد پر کارروائی،11شدت پسند ہلاک
سوات…سوات اور دیر کی سرحد پرسیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 11شدت پسند وں کوہلاک کردیا ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 11شدت پسند مہمند ایجنسی اور ضلع دیر سے سوات میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔سوات اور دیر کے سرحدی علاقے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے شدت پسندوں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انھوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 11 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔