تازہ خبریںمنظر نامہ

سفارتی تعلقات توڑنے کی خبر بے بنیاد ہے، امریکی سفارتخانے کی تردید


سفارتی تعلقات توڑنے کی خبر بے بنیاد ہے، امریکی سفارتخانے کی تردید
Updated at 1610 PST
اسلام آباد…امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے تردید کردی ہے کہ انہیں کسی امریکی اہلکار نے کبھی کوئی دھمکی دی نہ ہی کسی نے انہیں انتہائی اقدامات کرنے کے بارے میں بتایا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے بھی کہاہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستان سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بارے میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد ہے۔ حسین حقانی نے یہ بات ایک سماجی ویب سائٹ پر تحریر کیے گئے پیغام میں بتائی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں سمیت انہیں کسی نہ تو ذاتی نوعیت کی دھمکی دی ہے اور نہ انتہائی اقدامات کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔ترجمان امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی خبر بے بنیاد ہے، پاکستان کودھمکی دینے کی اطلاعات raymond_davis_lahore-usaکی تردیدکرتے ہیں۔اس سے پہلے ایک امریکی اخبار میں شائع ہونیوالی خبر میں سفارتی ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ امریکی صدربارک اوباما نے پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرو ورنہ سفارتی تعلقات منقطع ہوسکتے ہیں اور امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ بند کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ پاکستانی سفیر حسین حقانی کو امریکا سے نکالا بھی جاسکتا ہے اور پاکستانی صدرآصف زرداری کا دورہ امریکا بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔اس سلسلے میں امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کی وائٹ ہاوس میں طلبی بھی کی گئی ہے ۔ میڈیا کے ذرائع کے مطابق امریکاسمجھتاہے کہ لاہور پولیس پرحکومت پاکستان کا کنٹرول نہیں۔

بشکریہ جنگ


Related Articles

Leave a Reply

Back to top button