URDUSKY || NETWORK

جھنگ شہر سے خبریں

128

جھنگ   (سید عدنان نور ) حکومت پنجاب کےتمام دعوئے ٹھس مرکز قادر پورمیں4دفعہ پوزیشن ہولڈرپرائمری سکول بنڈی ہیدھن سمیت 7پرائمری سکول آج بھی چہار دیواری سے محروم،پرائمری سکول بنڈی ہےدھن میں70سے زائد طلباءکو پڑھانے کے لئے صرف ایک ٹیچر تعینات ،وزیر اعلی پنجاب سمیت اعلی حکام سے ٹیچر کی تقرری اور چہاردیواری کی تعمیر کا مطالبہ ۔تفصےلات کے مطابق حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی طرف سے بلند بانگ دعوﺅں کے باوجود ضلع جھنگ کے کئی دیہاتی پرائمری سکول آج بھی چہاردیواری سے محروم ہیں 1964سے 32کنال اراضی پر تعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول بنڈی ہیدھن جس کے طلباءنے 4دفعہ قادرپور مرکز میں پوزےشن حاصل کی ہے اور جہاں پر 70سے زائد زیر تعلیم ہےں وہاں پر بنیادی سہولیات کے نام پر صرف سکول کی خستہ حال بلڈنگ موجود ہے سکول میں محکمہ تعلےم کے حکام کی مہربانی سے70طلباءکے لئے صرف ایک ٹیچر تعینات ہے اور یہ سکول آج بھی چہاردےواری سے محروم ہے نہ صرف یہ سکول بلکہ مرکز قادرپور کے 6دیگر پرائمری سکولز گورنمنٹ پرائمری سکول دوآبہ ،گورنمنٹ پرائمری سکول کولر ،گورنمنٹ پرائمری سکول قادیاں ،گورنمنٹ پرائمری سکول سہوا مجوکہ ،گورنمنٹ پرائمری سکول لغاری ،گورنمنٹ پرائمری سکول مزاری بھی چہاردیواری سے محروم ہیں اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب ،صوبائی وزیر تعلیم ،چیف سےکرٹری پنجاب ،کمشنر فیصل آباد ڈویژن ،ڈی سی او جھنگ ، ای ڈی او محکمہ تعلیم جھنگ اور چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی جھنگ سے ٹیچر کی تعیناتی اور سکولز کی چہاردیواری کی فی الفور تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انچارج پولیس چوکی مراد والا کی ہلاشیری پولیس کے شیرجوانوں کی طرف سے عوام سے بدتمیزیاں عروج پر،گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ کے بہانے اقوام متحدہ کے امن مشن سے چھٹی آنے والے پاک آرمی کے اہلکار حافظ غلام یاسین پر بھی تھپڑوں کی برسات ،قانون سے تجاوز کرنے اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ثمر عباس انچارج پولیس چوکی مراد والا کی ہلاشیری کی وجہ سے پولےس اہلکاروں کی طرف سے عوام سے بدتمےزی کا سلسلہ عروج پر ہے گاڑیوں کی چیکنگ کے بہانے بے عزتی اور مارکٹائی معمول بن گئی ہے گذشتہ روز صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے چھٹےوں پر آنے والے پاک آرمی کے اہلکا ر حافظ غلام یٰسین کو بھی گاڑی کی چیکنگ کے بہانے نہ صرف بے عزت کیا گیا بلکہ اسے انچارج کے گن مین عامر شاہ نے دیگر ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ تھپڑ بھی مارے واضح رہے کہ مذکورہ اہلکاروں کی طرف سے بدتمےزےوں کا سلسلہ عروج پر ہے حافظ غلام ےسےن نے آئی جی پنجاب ،آر پی او فےصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سے محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کےا ہے ۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او محمد شا ہد نیاز نے کہا ہے کہ حکو مت کی ہدا یت پر رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران مختلف مذہبی تقرےبات کے حوالے سے ضلع میں امن و اما ن بر قرا ر رکھنے کے لئے کئے گئے سیکورٹی کے فول پرو ف انتظا ما ت کو مزید سخت بنا یا جا رہا ہے تا کہ کو ئی شر پسند اپنے نا پا ک عزائم میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ یہ با ت انہو ں نے آج یہا ں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کہی۔ اجلا س میں ڈی پی او محمد فا روق مظہر خا ن ‘ رکن قو می اسمبلی صا حبزا دہ محبو ب سلطا ن ارا کین صو با ئی اسمبلی مہر سلطا ن سکندر بھروا نہ ‘ میاں محمد ا عظم چیلہ ‘ اما ن اللہ خا ن سیال شیخ محمد اکرم ‘ عبد لغفو ر جھنگوی ‘ حا جی محمد علی ‘ جنر ل سیکر ٹری بار عا مر خا ن نو ل ‘ محمد عمر خان ‘ اے سی سجا د ظفر گو ندل کے علا وہ مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے وا لے شہر یو ں اور منتخب ارا کین اسمبلی کے نما ئندو ں نے شر کت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ حضر ت علیؓ کی یوم شہا دت کے مو قع پر ضلع میں امن و امان بحا ل رکھنے کے لیے سیکو رٹی انتظا مات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہو ں کہا کہ تما م مکا تب فکر کے علما ءکرم سے کہا کہ وہ اپنی صفوں مےں اتحادبرقرار رکھتے ہوئے اپنے پےرو کاروں کومذ ہبی اختلافا ت کو ختم کر کے ایک پلیٹ فا رم پر اکھٹے ہو نے کا درس دیں ۔انہو ں نے کہا کہ ملک اس وقت نا زک حا لات سے گزر رہا ہے دشمن طا قتو ں اور دہشت گر دوں نے ہمیں کمزور کر نے کے لیے جو مذمو م نا پا ک سازشیں شرو ع کر رکھی ہیں ان کا مقا بلہ کر نے کے لیے ہمیں یکجا ہو نا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گر دوں کی طرف سے ہما رے مذ ہبی تہوا رو ں پر بھا ری نقصان کر نے کی سازش کی جاتی ہےں ۔جسے ناکام بنانے کے لئے ہمےں اپنے اندر اتحاد صبروتحمل اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے علماءکرام اور معززےن شہر پر زور دےا کہ وہ ضلع مےں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے اپنے اردگرد کے ماحول اور باہر سے آنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھےں۔ انہوں نے کہا کہ ہمےں اپنے گھر سے کوئی خطرہ نہ ہے کےونکہ ےہاں کے باسی تسبےح کے دانوں کی مانند اےک دوسرے سے جڑے ہوئے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ 21 رمضان المبارک ےوم علی کے موقع پر ضلع مےں مجالس کانفرنسوں اور جلوسوں کے اوقات، روٹس اور مقامات مےں کوئی تبدےلی کرنے کی ہرگز اجازت نہےں دی جائے گی اور کسی شخص کو نئی رواےت جس سے علاقہ ےا ضلع کے امن مےں خلل پےدا ہو نہےں ڈالنے دی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر علماءکرام اور معززےن سے کہا کہ وہ مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے ضلعی پولےس کے ساتھ ساتھ اپنے طور پر بھی سےکورٹی انتظامات برقرار رکھےں ۔تا کہ آنے جانے والے لوگوں کی شناخت وغےرہ مےں کسی پرےشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھنگ امن کا گہوارہ بن چکا ہے کسی شر پسند کو دوبارہ ضلع کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہےں دی جائے گی۔اجلاس میںرکن قو می اسمبلی صا حبزا دہ محبو ب سلطا ن ارا کین صو با ئی اسمبلی مہر سلطا ن سکندر بھروا نہ ‘ میاں محمد ا عظم چیلہ ‘ اما ن اللہ خا ن سیال شیخ محمد اکرم ‘ عبد لغفو ر جھنگوی ‘ حا جی محمد علی ‘ جنر ل سیکر ٹری بار عا مر خا ن نو ل ‘ محمد عمر خان اور دیگر شرکاءنے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کی بھر پورتعاون کا یقین دلاتے ہوئے بعض تجاوےز پےش کےں ۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈی سی او محمد شاہد نیاز کی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کےخلاف جاری مہم کے سلسلے میں روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مختلف مارکےٹوں اور بازاروں میں152چھاپوں کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے والے28دکانداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لےا او رانہیں موقع پر ہی 14ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے ہےں۔ڈی سی او شاہد نیاز نے کہاہے کہ اشیائے ضرورےہ کہ قےمتےں قابو میں رکھنے کےلئے ناجائز منافع خوروں کےخلاف یہ مہم جاری رہے گی لہذا دکاندار اپنا قبلہ درست رکھیں ۔

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فاروق مظہر خان نے تھانہ سٹلایئٹ ٹاﺅن کے علاقہ موضع باغ اگردونواح میں جرائم کی روک تھام اور عوام کو دہلیز پر انصاف پہنچانے کے لئے موضع باغ میں پولیس چوکی قائم کی ہے۔ جس سے عوام کو فوری ریلیف دینے میں بہت آسانی ہو گی ۔ اور علاقہ میں کسی بھی ضرورت کے تحت چوکی پولیس فوری طور پر پہنچ سکے گی۔