URDUSKY || NETWORK

بحرین:14فروری کومظاہرہ،بادشاہ کاہرخاندان کیلئے ہزاردینارکااعلان

46
بحرین:14فروری کومظاہرہ،بادشاہ کاہرخاندان کیلئے ہزاردینارکااعلان
منامہ. . . . . . .مصراورتیونس میں مظاہرین کے دباوپرصدورکے استعفے نے کئی عرب ممالک کی حکومتوں کوہلاکررکھ دیاہے۔بحرین میں اپوزیشن نے پیرکواحتجاج کااعلان کیاہے اورشاہ نے کہا ہے کہ اسی روزہرخاندان کوایک ہزاردیناریعنی 2ہزار6سو50ڈالردئیے جائیں گے۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ملک کے بادشاہ حمادبن عیسی الخلیفہ کی جانب سے بیان جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ملک کے آئین کی دسویں سالگرہ کے موقع پرہرخاندان کوایک ہزاردیناردیے جائیں گے۔چندہی روزپہلے بحرین میں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے اوراکتوبرکے الیکشن میں اپوزیشن وفاق کے کئی افرادکوگرفتاربھی کرلیاگیاتھا۔