URDUSKY || NETWORK

امریکا کی بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش میں اپنے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت

57
امریکا کی بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش میں اپنے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت
واشنگٹن . . .. . . .. امریکانے بھارت ،سری لنکا اور بنگلہ دیش میں موجود اپنے شہریوں کو کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت ہے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات ہوسکتے ہیں۔ اس لیے بھارت ،سری لنکااوربنگلہ دیش میں موجود امریکی شہری اپنی سیکیورٹی کے لیے مناسب اقدامات کریں ۔ اعلامیے کے مطابق جو امریکی شہری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ان ممالک جانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں وہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ٹریول ویب سائٹ سے مکمل معلومات حاصل کریں۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران کسی دہشت گردی کے حملے کی دھمکی تو نہیں ملی لیکن اتنے بڑے ایونٹ میں کسی دہشت گردی کا ہونا خارج از امکان نہیں