اسپاٹ فکسنگ :سلمان بٹ10،آصف7،عامر کو5 سال کی پابندی عائد
Updated at 20:05 PST
دوحہ . . . . . آئی سی سی کی نے عارضی معطلی کے شکار پاکستانی کھلاڑی سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کو10سال،محمد آصف کو7سال اور محمد عامر کو5سال کی پابندی لگائی گئی۔دوحہ میں ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان تینوں کھلاڑیوں کے کیس کا فیصلہمائیکل بیلوف سربراہی میں آئی سی سی نے کیا ۔فیصلے کے وقت تینوں کھلاڑی بھی ٹریبونل کے سامنے موجود تھے۔پابند ی کا فیصلہ آئی سی سی کا تین رکنی تحقیقاتی ٹریبونل نے کی جس کی سربراہی مائیکل بیلوف کی۔