URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار دوپہر 4 اکتوبر2011|امریکا کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی حماقت کی انتہا ہے،امریکی اخبار

126
امریکا کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی حماقت کی انتہا ہے،امریکی اخبار
Updated at 1510 PST
کراچی…رفیق مانگٹ…امریکی اخبار ’ہفنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق افغانستان میں امریکی سی آئی اے کے انٹیلی جنس ذرائع پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے خلاف جنگ کی امریکی دھمکی حماقت کی انتہا ہے، پاکستان کوئی کیک نہیں، پاکستانیوں کے نزدیک بھارت نہیں امریکا سب سے بڑادشمن ہے، افغانستان کی خونی اور ٹریلین ڈالر جنگ میں خطرناک غلطیوں کو امریکا کبھی تسلیم نہیں کرے گا، امریکی ہائی ٹیک فوج مٹھی بھر قبائلیوں سے شکست کھا رہی ہے، پاکستان پر کسی بھی قسم کی امریکی کارروائی چین کے ساتھ محاذ آرائی کاراستہ کھول سکتی ہے، افغانستان میں امریکی جنگ پاکستان کو غیر مستحکم کرے گی اور جوہری تصادم کے خطرات بڑھیں گے، یہ امریکی پاگل پن کی انتہا ہے کہ واشنگٹن جوہری ہتھیاروں سے مسلح پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ امریکی اخبار ’ہفنگٹن پوسٹ‘ کے مضمون کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکا کیلئے تسلیم کرنا انتہائی مشکل ہے کہ اس کی ہائی ٹیکنالوجی کی حامل افواج افغانستان میں شکست سے دوچار ہیں اور اس کی شکست پہاڑوں کے مٹھی بھر قبائلی ہیں جن کے پاس ہلکی نوعیت کے حامل ہتھیار ہیں اورجنہیں دہشت گرد سمجھ کر مسترد کیا گیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ سلطنتوں کے قبرستان(افغانستان) میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے واشنگٹن اسے کبھی بھی تسلیم نہیں کرسکتا اور نہ کبھی کرے گا کہ اس نے افغانستان کی خونی اور ٹریلین ڈالر کی جنگ میں خطرناک غلطیاں کی ہیں، اس وقت پاکستان امریکی غیض و غضب کا شکار ہے اگرچہ ابھی تک سرکاری طور پرامریکا پاکستان کو اسٹریٹجک اتحادی کہتا ہے۔ اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے سبکدوش ہونے والے امریکی جوائنٹ چیفس کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے افغانستان میں امریکی اہداف کے خلاف حملوں کا الزام آئی ایس آئی پر لگایا۔ کابل میں امریکی سفارت خانے پر طالبان مجاہدین cia-isi-pakistanکی طرف سے حملے نے 1968ء کی ویت نام جنگ کے خوفناک خواب کی یادہ تازہ کردی۔ مضمون کے مطابق افغانستان کے بارے میں سی آئی اے کے انٹیلی جنس کے دو ذرائع intercepts electronicاور افغان حکومت کی انٹیلی جنس سروس ہے، امریکا مخالف جنگ جو زیادہ تر الیکٹرانک مواصلاتی نظام کو استعمال نہیں کرتے، وہ جانتے ہیں کہ آسانی سے امریکی مصنوعی سیارے، طیارے ، ڈرونز ، بحری جنگی طیارے اور زمینی اسٹیشنز ان کی گفتگوکو پکڑ سکتے ہیں، افغان حکومت کی انٹیلی جنس سروس میں تاجک کمیونسٹوں کا غلبہ ہے جنہیں پرانی سوویت یونین کی انٹیلی جنس خاد نے تشکیل دیا تھا اور یہ پاکستان اور پشتونوں کے جانی دشمن ہیں، امریکی فوج اور سویلین انٹیلی جنس کے لیے افغان ذرائع سے حاصل معلومات ڈس انفارمیشن کا بنیادی ذریعہ بن چکی ہیں، انہی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایس آئی حال ہی میں افغانستان میں امریکی اہداف پر حملوں کے پیچھے تھی، امریکی انٹیلی جنس اسی طرح2003ء میں عراق میں دوستانہ انٹیلی جنس سروس کے ہاتھوں گمراہ ہوئی تھی۔ اخباری مضمون میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے پاکستان پر غصے کے ساتھ غیرمحتاط ردعمل کیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان میں سوویت یونین کے 1989ء کی شکست کی مثال تیزی سے واشنگٹن کی پریشانی کا باعث بن رہی ہے، اوباما انتظامیہ کے کسی بھی سینئر رکن کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کی پیچیدگی کا علم نہیں، واشنگٹن میں کچھ ماہرین ان تعلقات کی اہمیت سے واقف ہیں لیکن وہ عادت کے مطابق انہیں نظر انداز کر رہے ہیں، ایسا طرز عمل عراق کے ساتھ بھی کیا گیا۔ اخبار کے مطابق 18کروڑ عوام اور سخت فوج کے حامل ملک پاکستان کے خلاف جنگ کی دھمکی حماقت کی انتہا ہے، ویت نام کے بعد امریکی فوج نے کسی بھی سخت زمینی طاقت کا سامنا نہیں کیا، پاکستان کیک کی طرح نہیں اور نہ ہی یہ آسان ثابت ہوگا، پاکستان افغانستان میں امریکا اور اتحادی افواج کیلئے رسد کا اہم راستہ ہے، زیادہ تر پاکستانی اب بھارت کی بجائے امریکا کوا پنا سب سے بڑادشمن سمجھتے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ بھی پاگل پن کی انتہا ہے کہ واشنگٹن جوہری ہتھیاروں سے مسلح پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے جوچین کا ایک بہت قریبی اتحادی ہے، چین خود بھی ایک اہم جوہری طاقت ہے، اب تک بیجنگ محتاط طریقے سے پاکستان کے ساتھ حمایت کر رہا ہے، لیکن سی آئی اے کے پاکستان پر ڈرونز حملوں سے آگے پاکستان پر کسی بھی قسم کی امریکی کارروائی چین کے ساتھ محاذ آرائی کا راستہ کھول سکتی ہے، چین کی خاموشی نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی امریکی محاذ آرائی کی اجازت نہیں دے گا، مزید پاگل پن یہ ہے کہ بش اور اوباما دونوں ہی کے دور حکومت میں امریکا افغانستان میں بھارت کی فوجی مداخلت کی کوشش چاہتا ہے لیکن بھارت افغانستان میں جنگ کیلئے اپنے فوجی کبھی نہیں بھیجے گا۔ اخبار کے مطابق واشنگٹن نے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی ہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف تاجک، ازبک اور ہزارہ اقلیتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنٹس اور پیسہ فراہم کرے، امریکا بے تابی سے بھارت کو جوہری ہتھیاروں کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے، ان جوہری ہتھیاروں کے صرف دو اہداف پاکستان اور چین ہی ہیں، ان سب نے اسلام آباد میں خطرے کی گھٹنیاں بجا دی ہیں، روس اور چین بھی اس بڑھتی ہوئی بے چینی کا ڈرامہ دیکھ رہے ہیں جو اسلامی عسکریت پسندوں اور امریکی اتحادیوں کے درمیان بٹ چکا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے اسٹریٹجک مفادات اکثر متنازع ہیں اور مختلف ہیں، جب تک افغانستان میں امریکا کی جنگ جاری رہتی ہے تو یہ یقیناً پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا خطرہ رہے گا اور جوہری تصادم کے خطرات بھی مزید بڑھ سکتے ہیں۔
کوئٹہ میں دہشت گردی، ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی
Updated at 1520 PST
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے اخترآباد میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ایک منی بس 20سے30 مسافروں کو بروری روڈ سے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں واقع سبزی منڈی جارہی تھی کہ ایک پک اپ میں …
لاہور میں ڈینگی نے مزید تین افراد کی جان لے لی
Updated at 1330 PST
لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس نے تین افراد کی جان لے لی۔ شہر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد143 اور پنجاب میں 156 ہو گئی۔اسپتالوں میں طویل لوڈشیڈنگ سے مریضوں اور انتظامیہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام …
ملک بھر میں16گھنٹے لوڈشیڈنگ،متعدد شہروں میں مظاہرے
Updated at 1330 PST
کراچی/گوجرانوالہ… ملک کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر کھوکرا پار مدینہ کالونی میں بجلی کے تعطل کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی، گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں کی شٹراڈاوٴن ہڑتال آج بھی …
کوئٹہ :بس کی حفاظت میں ناکامی پر ایس ایچ او شالکوٹ معطل
Updated at 1240 PST
کوئٹہ… کوئٹہ میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں مزید 13 افراد کے جاں بحق اور 7 کے زخمی ہونے کے کی گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مذمت کی ہے۔ وزیراعلی نے واقعے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے جبکہ …
سندھ :سڑکیں زیر آب،بعض متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ تاحال منقطع
Updated at 0600 PST
میرپورخاص … سندھ کے مختلف شہروں اور دیہات میں بارش اور سیلاب کا پانی نہیں نکالا جاسکا ہے۔سڑکیں زیرآب آجانے کے باعث بعض متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر اضلاع سے منقطع ہے جس کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں اشیائے ضروریات کی قلت ہے میر پور خاص سمیت …
 Updated at 1720 PST خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید تیرہ مریض اسپتالوں میں داخل
 Updated at 1710 PST پنجاب میں لوگوں کو اکسا کر سڑکوں پر لایا گیا : فوزیہ وہاب
 Updated at 1700 PST ق لیگ کے وزرا کا حکومت پر عدم اعتماد ، استعفے جمع کرادیئے
 Updated at 1640 PST محصولات میں ساڑھے 27فیصداضافہ ہوا‘ ایف بی آر
 Updated at 1625 PST موسم ٹھنڈاہونے پر ڈینگی مچھر مرناشروع ہوجائیں گے،محکمہ موسمیات
 Updated at 1610 PST قومی اسمبلی: لوڈشیڈنگ کے خلاف اپوزیشن کا واک آوٴٹ
 Updated at 1610 PST قومی اسمبلی: لوڈشیڈنگ کے خلاف اپوزیشن کا واک آوٴٹ
 Updated at 1555 PST شمالی کوریا نے 6 ملکی مذاکرات سے قبل امریکی شرائط مسترد کردیں
 Updated at 1555 PST وزارت سے استعفیٰ دیدیا ، نشست تبدیل کی جائے، انجینئر امیر مقام
 Updated at 1545 PST پاکستان میں لاپتہ افراد کی وجہ فوجی گرفت ،غیر موثر نظام انصاف ہے،امریکی اخبار
 Updated at 1535 PST کراچی: انٹر کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
 Updated at 1535 PST 27لاکھ سے زائد کاٹن بیلزجننگ فیکٹریوں میں پہنچادی گئیں
 Updated at 1530 PST جاپان میں جوہری بجلی گھر خود کار نظام کے تحت بند
 Updated at 1500 PST پاکستان میں شرح خواندگی 58.5 فیصد ہوگئی، سروے رپورٹ
 Updated at 1500 PST بھارتی پلاننگ کمیشن کی مرتب کردہ غربت کی متنازع تعریف واپس
 Updated at 1450 PST مولن کے الزامات امریکا اورنیٹو کی نااہلی چھپانے کا بہانہ ہوسکتے ہے،گلف نیوز
 Updated at 1420 PST چائنا اوپن ٹینس: اینڈی راڈک پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر
 Updated at 1420 PST صنعتی علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے‘کے ای ایس سی
 Updated at 1410 PST بال ٹمپرنگ:عمر گل کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، الیسٹرکک
 Updated at 1400 PST ڈینگی کے خاتمے کیلئے جامع پالیسی نافذکرر ہے ہیں،شہبازشریف
 Updated at 1400 PST بنگلا دیش:71کی جنگ کے پہلے مشتبہ ملزم پر فرد جرم عائد
 Updated at 1340 PST پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے ناموں کا اعلان
 Updated at 1310 PST افغان صدر کرزئی اہم دورے پر بھارت پہنچ گئے
 Updated at 1300 PST خواتین کی توجہ حاصل کرنا اچھا لگتا ہے، شاہد کپور
 Updated at 1230 PST شاہ رخ خان نے فلم را ون کا ویڈیو گیم لانچ کردیا
 Updated at 1220 PST چین میں دنیا کا بلند ترین فیر س وہیل عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا
 Updated at 1210 PST بھارتی پیاز کے35کنٹینرز چند روز میں کراچی پہنچنے کی توقع
 Updated at 1155 PST پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت بدستور تاخیر کا شکار
 Updated at 1135 PST لاہور میں پولیس ملازمین کا سروس ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ
 Updated at 1130 PST امریکا نے شام کو ٹیلی کمیونی کیشن آلات کی فروخت پر پابندی لگا دی
 Updated at 1130 PST یورو زون قرضہ بحران، یورو کی قدر میں ریکارڈ کمی
 Updated at 1130 PST آسٹریلیا کے فاضل تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ
 Updated at 1110 PST چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے مہلت کی حکومتی درخواست مسترد
 Updated at 1100 PST یورو زون کا بحران عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہے،برطانوی وزیراعظم
 Updated at 1100 PST ایران:3 امریکی جاسوسوں کے ایرانی وکیل کے ملک چھوڑنے پر پابندی

بشکریہ جنگ