URDUSKY || NETWORK

امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا حاصل نہیں،عدالت کا فیصلہ

94
امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا حاصل نہیں،عدالت کا فیصلہ
Updated at 1355 PST
لاہور…ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے فیصلہ دیا ہے کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا حاصل نہیں۔یہ بات مقتولین فیضان اور فہیم کے وکیل اسد منظور بٹ نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر بعد میڈیا کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی استثنا کے حوالے سے آج طویل بحث ہوئی۔ ملزم ریمنڈ ڈیوس کا وکیل اس کے سفارتکار ہونے کے حوالے سے شواہد پیش نہ کر سکا، جس پر عدالت نے ریمنڈ ڈیوس کی طرف سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ Raymond Davis News, Urdu News, Pakistani News 3 march 2011ریمنڈ ڈیوس کیخلاف کیس کی کارروائی قانون کے مطابق کی جائے۔ اسد منظور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ چالان کی نقول اور دیگر کچھ کاغذات ابھی انہیں میسر نہیں، اس لئے ریمنڈ ڈیوس پر فرد جرم عائد نہ کی جائیگی۔ عدالت نے ریمنڈ کے وکیل کی درخواست پر کیس کی سماعت آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے بھی عدالت میں موجود تھیں۔بشکریہ جنگ