یوم دفاع
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھارت کیساتھ ملحقہ سرحد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پہنچ گئے ہیں ، جس کی تصدیق محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی کردی ۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایل او سی پر پہنچ گئے،وزیراعظم ،آرمی چیف ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم ،آرمی چیف ایل او سی پرشہیدہونیوالے جوانوں کے خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گے،وزیرخارجہ ، وزیر دفاع ، چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی ہمراہ ہیں۔