Ultimate magazine theme for WordPress.

ہواوے نے پاکستان میں ’ہیڈکوارٹر‘بنانے کا اعلان کر دیا

19

وکریوں کے متلاشی پاکستانی نوجوانوں کے لیے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ کی طرف سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ ہواوے نے اپنے جنوبی ایشیاءریجن ہیڈکوارٹر کے لیے پاکستان کا انتخاب کر لیا ہے۔ پاکستان میں ہواوے کا جنوبی ایشیائی ریجنل ہیڈکوارٹر قائم ہونے سے ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ ویب سائٹ obortunity.org کے مطابق گزشتہ روز ہواوے گروپ کے نائب صدر مارک ژیویمان نے اعلان کیا کہ ہواوے رواں سال پاکستان میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ اعلان انہوں نے پاکستان کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس خطیر سرمایہ کاری سے پاکستان میں ہواوے کا ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کیا جائے گا اور پاکستان میں موجود کمپنی کے ٹیکنیکل سپورٹ سنٹرکو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مارک ژیویمان کا کہنا تھا کہ”پاکستان ، چین اور ہواوے کے لیے ایک تژویراتی منڈی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہواوے نے اسلام آباد میں اپنا ساﺅتھ ایشیئن ریجن ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیڈکوارٹر کے قیام پر ساڑھے 5کروڑ ڈالر لاگت آ ئے گی اور اس کے قیام سے پاکستان کے نوجوان انجینئرز کو ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔“رپورٹ کے مطابق ہواوے کے ٹیکنیکل سپورٹ سنٹر کو وسعت دینے کے منصوبے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، جس کے بعد یہاں بھی ملازمتوں کے نئے مواقع نکلیں گے اور اس کے ملازمین کی تعداد 600سے بڑھ کر 800ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.