URDUSKY || NETWORK

کسی شخص کو گیس کا کنکشن نہ دیا جائے

211

چیئر مین ایف بی آر سید شبر زیدی نے مینیجنگ ڈائریکٹررز سوئی ناردرن گیس کمپنی لیمیٹڈاو رسوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹڈ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی ایسے تمام افراد کو کمرشل اور صنعتی گیس کنکشن نہ دے جو انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے سیکشن 181AAکے تحت ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ(فائلر) پر موجود نہیں ہیں۔ مراسلہ میں مزید لکھا ہے کہ بہت سے کمرشل وصنعتی صارفین جو کہ ایکٹیو ٹیکس پئیرلسٹ پر موجود نہیں ہیں لیکن ان کو گیس کنکشن ملا ہوا ہے۔ چیئر مین ایف بی آر نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو استدعا کی ہے کہ تمام افراد جن کو صنعتی اور کمرشل گیس کنکشن دیئے گئے ہیں ان کا ڈیٹا ایف بی ا?ر سے شیئر کریں۔ مزید کمپنی ایسے تمام صارفین کو مطلع کرے کہ انکم ٹیکس قوانین کے تحت ان کو ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ پر موجود ہونا چاہئے۔ مزید درخواست کی ہے کہ سوئی گیس کمپنی سے ایک نمائندہ نامزد کیا جائے جو اس سلسلے میں ایف بی آر سے رابطے میں رہے۔