URDUSKY || NETWORK

پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس

37

احتساب عدالت نے پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم کے مشیرمہتاب عباسی سمیت 5 ملزمان پرفردجرم عائدکردی،سردارمہتاب عباسی سمیت پانچوں ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،احتساب عدالت نے نیب سے شہادتیں طلب کرلیں ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمدبشیرنے سماعت کی ،ریفرنس میں شریک 5 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سابق وزیراعظم کے مشیرمہتاب عباسی سمیت 5 ملزمان پرفردجرم عائدکردی، سیکرٹری امورکشمیرطارق پاشا،راحیل احمد،سابق سی ای اوپی آئی اے مشرف رسول پربھی فردجرم عائد کردی گئی،ملزموں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے نیب سے شہادتیں طلب کرلیں ،نیب گواہ ارشدعلی اورمحسودتاجورآئندہ سماعت پرطلب کرلئے گئے،عدالت نے سماعت 29 اکتوبرتک ملتوی کردی۔