URDUSKY || NETWORK

پیاز 100 روپے کلو مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

489

متعلقہ حکام اور وزارت تجارت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت 100روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔بارشوں سے بلوچستان اور سندھ کی فصل کو نقصان پہنچنے کے باوجود پاکستان کی دیسی پیاز کی ایکسپورٹ جاری ہے اور پیاز کی مقامی طلب پوری کرنے کے لیے افغانستان اور ایران کی پیاز بازاروں میں فروخت ہورہی ہے۔پیاز کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک جانب پاکستان کی پیاز کی دھڑلے سے ایکسپورٹ جاری ہے دوسری جانب قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے ایران اور افغانستان سے پیاز کی امپورٹ کے اجازت ناموں کا اجرا بند کردیا ہے جس کی وجہ سے پیاز کی قیمت میں مزید 20روپے کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو پیاز 90سے 100روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔قرنطینہ حکام اور وزارت تجارت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور پیاز من مانی قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔

About The Author

WordPress Plugins Edus – Online Education Elementor Template Kit Edutech – Education WordPress Theme Eduti – Education Elementor Template Kit Eduvision – Online Course Multipurpose Education WordPress Theme Effective Lottie Animation Addon For Elementor Effigy – A Clean and Professional Music WordPress Theme eFlorist – Flower Boutique & Decoration Elementor Template Kit eForm easySubmission – Direct Form Edit & Extended Format String eForm – WordPress Form Builder Efpose – Multipurpose Blog and Newspaper Theme