PakistanPakistan Newsتازہ خبریں

پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ عوام کو سستے داموں گھروں کی فراہمی کا بہترین منصوبہ

وزیر اعظم عمران خان نے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ مستحق عوام کو سستے داموں گھروں کی فراہمی کا بہترین منصوبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر چین کے سفیر بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔ منصوبے کے آغاز پر چین کے سفیر کا شکر گزار ہوں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی سفیر نے سی پیک اور سرمایہ کاری کانفرنس میں معاونت فراہم کی، کراچی کے 40 فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں، پاکستان میں پہلی بار فیبریکٹڈ ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چینی کمپنی کی جانب سے معیاری، سستا اور جلد تکمیل والا منصوبہ ہے، یہ مستحق عوام کو سستے داموں گھروں کی فراہمی کا بہترین منصوبہ ہے، پہلے سے تیار شدہ گھروں سے عوام کو کم وقت میں اپنا گھر میسر آئے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کے فروغ کےلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ زرعی پیداوار میں اضافے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ تجارتی خسارہ کم کرنے کےلئے پاکستان کو مزید اقدامات کرنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے مکمل سہولتیں فراہم کریں گے، حکومت سرمایہ کاروں کےلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے۔

Junaid

Committed individual adept in efficiently utilizing available resources in completing assigned tasks. Seeking an entry-level position as a fresh graduate of English Literature & Software Engineering, providing a high end administrative duty for the company.

Related Articles

جواب دیں

Back to top button