URDUSKY || NETWORK

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف حکام کے درمیان اہم مذاکرات

44

Pak team off to Bangkok for FATF meeting

 پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) حکام کے درمیان اہم مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کا 15 رکنی وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف حکام سے مذاکرات کرے گا جس کے دو سیشنز ہوں گے،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آج شروع ہونے والا اجلاس13 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔

اجلاس کی صدارت چین کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ کررہے ہیں جبکہ بھارت کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ شریک چیئرمین ہیں، اجلاس کے حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ، داخلہ اور چاروں صوبوں کے درمیان مشاورت ہوئی ہے،انشورنس سیکٹر میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام پر اقدامات، قومی بچت، پاکستان پوسٹ کی بچت سکیموں میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام سے متعلق رپورٹس بھی تیار کر لی گئی ہیں،بینکنگ سیکٹر، نان بینکنگ سیکٹر اور فنانشل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافے کیلئے سٹیٹ بینک کے نئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ بھی مکمل کرلی گئی۔