URDUSKY || NETWORK

پائلٹ اور عملے سمیت 17 افراد شہید

253

Five soldiers among 15 killed in Pakistani military plane crash in Rawalpindi

راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 7 کے نواحی گاؤں ججی میں پاک فوج  کا چھوٹا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔  حٓاد ثے میں اعلیٰ  افسروں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور  لیفٹیننٹ کرنل وسیم سمیت  17 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 آئی ایس پی آر  کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ نواحی  گاؤں ججی  میں پاک فوج کا  چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔جس میں اعلیٰ افسروں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، ںائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت سمیت 17  افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہیں۔ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔طیارہ گرنے سے 5 گھر تباہ ہو گئے اور کئی گھروں میں آ گ لگ گئی۔حادثے کے فوری بعد امدادی اداروں، پاک فوج کے جوانوں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ تباہ شدہ ملبے کے نیچے سے زخمیوں اور شہید ہونے والے افراد کی میتوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ فائر بریگیڈ نے گھروں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

About The Author

WordPress Plugins Edus – Online Education Elementor Template Kit Edutech – Education WordPress Theme Eduti – Education Elementor Template Kit Eduvision – Online Course Multipurpose Education WordPress Theme Effective Lottie Animation Addon For Elementor Effigy – A Clean and Professional Music WordPress Theme eFlorist – Flower Boutique & Decoration Elementor Template Kit eForm easySubmission – Direct Form Edit & Extended Format String eForm – WordPress Form Builder Efpose – Multipurpose Blog and Newspaper Theme