URDUSKY || NETWORK

مودی کو سول ایوارڈ کیوں دیا؟

32

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا دورہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے اور انہیں اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کے تناظر میں منسوخ کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے،مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے اور اس وقت تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، اس موقع پر یو اے ای کا دورہ کشمیریوں کی دل آزادی کا سبب بنے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا ہے۔ اس سے قبل یو اے ای حکومت نے کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے مودی کو مسلمان ملک کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز دیے جانے کے معاملے پر پاکستان میں سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔