URDUSKY || NETWORK

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات ناقابل قبول

42

ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ کشمیر میں کریک ڈاون کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، صورتحال پر تشویش اور بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔امریکی مسلمانوں کی تنظیم اثنا کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی سے فوری طور پر کرفیو ہٹایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا امریکا کو انسانی حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، امریکا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ پر زور دے۔ مقبوضہ وادی میں کریک ڈاؤن کے نام پر کشمیریوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔